ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بیروزگار پاکستانیوں کی قسمت چمک اٹھی سعودی عرب ساڑھے 6لاکھ پاکستانیوں کو ورک پرمٹ جاری کریگا ، کویت سے بھی بڑی خوشخبری ملنے کا امکان

datetime 18  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اس تاثر کو دفن کر دیا ہے کہ شہباز شریف کسی ڈیل کے تحت بیرون ملک جا رہے ہیں، انہوں نے شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روک کر ثابت کر دیا ہے کہ دنیا ادھر کی ادھر ہو جائے وہ بدعنوان عناصر کو این آر او نہیں دیں گے، اپوزیشن جماعتیں

وزیراعظم عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں البتہ عمران خان چاہیں تو وہ آج ہی ن لیگ کی سیاست ختم کر سکتے ہیں، وزیراعظم عمران خان رِنگ روڈ سکینڈل کے ذمہ داروں کو نہیں چھوڑیں گے اور وہ اس کیس کا پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔  نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف 7 ارب روپے کا ریفرنس ہے اور احتساب عدالت میں ان کا کیس چل رہا ہے، وہ ملک سے بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے، اب ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ہے، چھٹیاں نہ ہوتیں تو پہلے ہی ڈال دیتے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہباز شریف کو جس دن ایئرپورٹ پر روکا گیا ان کا نام ای سی ایل میں نہیں تھا، ان کا نام پی این آئی ایل پر تھا، خدشہ ہے کہ شہباز شریف باہر جا کر اپنے خلاف شواہد ٹیمپر کریں گے، ویسے بھی انہوں نے نوازشریف کی واپسی کی ضمانت دی ہوئی ہے، اگر وہ بھی بیرون ملک چلے جائیں تو پیچھے کیا رہ جائے گا، وزارت داخلہ عدالت میں شہباز شریف کے خلاف تمام ثبوت پیش کرے

گی، شہباز شریف کے باہر جانے کا حتمی فیصلہ عدالت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں ’ن‘ اور ’ش ‘دو گروپ واضح ہیں لیکن شہباز شریف میں اتنی سکت نہیں کہ وہ نواز شریف کے سامنے کھڑے ہو سکیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کے روز فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دی ہے،

میں سمجھتا ہوں کہ ہم سب کو مل کر اسرائیل کے خلاف ریلی نکالنی چاہیے۔ تحریک لبیک کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک کے بارے کابینہ تحقیقاتی رپورٹ کی سفارش کے بعد فیصلہ کرے گی۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز نااہل ہیں اور دونوں کی سیاست کا کوئی مستقبل نہیں ہے، شہباز شریف بیرون

ملک بھاگنا چاہتے ہیں تاکہ ان کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ نہ آئے اور وہ اگلے انتخابات لڑ سکیں۔ چوہدری نثار کی شہباز شریف سے ملاقات کے بارے تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اخبار میں چوہدری نثار اور شہباز شریف کی ملاقات کے بارے پڑھا ہے لیکن مریم نواز کے سیاست میں ہوتے ہوئے چوہدری نثار کی سیاست نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 30 فیصد ورک ویزہ پاکستان کو دینے کا فیصلہ کیا جس کے تحت سعودی عرب ساڑھے چھ لاکھ پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرے گا،  کویت بھی لاکھوں پاکستانیوں کو ورک ویزہ دے گا اور اس حوالے سے بھی پاکستان کو جلد خوشخبری ملے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر بھارت

کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہیں ہو سکتے، ہم نے حال ہی میں بھارتی ایجنسی ’’را ‘‘کے دس ایجنٹ کراچی سے پکڑے ہیں جو پاکستان میں دہشتگردی کرنا چاہتے تھے۔ جہانگیر ترین سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ،وزیراعظم عمران خان کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…