اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

پیٹرول کی قلت، امریکہ کی17ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

datetime 11  مئی‬‮  2021 |

واشنگٹن(این این آئی)وائٹ ہاوس نے پیٹرول کی قلت کے باعث امریکہ کی17ریاستوں اورڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سرکاری بیان میں کہا گیا کہ پیڑول کی قلت کی وجہ سے ہنگامی حالات کاسامنا ہے۔ ان علاقوں میں ہیٹرول کی 45 فیصد سپلائی امریکہ کے مشرقی ساحل سے کی جاتی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ نیویارک میں گیس ،جیٹ

فیول اوردوسری پیڑولیم پروڈیکٹ کی کمی ہوگئی ہے۔ گیس کی قیمتی بھی بڑھ رہی ہیں اگر کلونیل پائپ جلدبحال نہ ہوئی توتیل کا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔خیال رہے کہ9مئی کو نامعلوم ہیکرز کی جانب سے غیر معمولی سائبر حملے کے بعد امریکہ کی فیول پائپ لائن آپریٹر کالونیل پائل لائن نے خلیجی ساحل سے ریاست ہائے متحدہ کے مشرقی اور جنوبی حصے کو رسد روک دی تھی۔اس پائپ لائن کے زریعے ساڑھے 5 ہزار میل تک نیوجرسی اور ٹیکساس کے درمیان روزانہ 100 ملین تیل پہنچایا جاتا ہے۔تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے نتیجے میں نیو یارک کی آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں متاثر ہوئی ہیں۔یہ کمپنی ہر روز 25 لاکھ بیرل پٹرول، ڈیزل، جیٹ فیول اور پٹرولیم کی دیگر تیار اشیا کم و بیش ساڑھے 5 سو میل کے فاصلے تک پائپ لائنز کے ذریعے پہنچاتی ہے اور مشرقی ساحل کی 45 فیصد رسد گاڑیوں کے ذریعے پہنچاتی ہے۔سائبر حملے کا علم ہونے کے بعد کالونیل پائپ لائن نے اپنے سسٹم بند کردیے تاکہ حملے کے اثرات کو محدود رکھا جا سکے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ سائبر حملے سے کچھ سرگرمیاں روکنا پڑی ہیں اور چند آئی ٹی سسٹم بھی متاثر ہوئے

ہیں۔ایک سابق سرکاری افسر نے بتایا کہ سائبر حملہ کرنے والے ہیکرز غیر معمولی مہارت کے حامل سائبر کرمنل گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔تحقیقات کرنے والے دیکھ رہے ہیں کہ اس حملے میں کہیں ڈارک سائڈ نامی گروپ تو ملوث نہیں۔رینسم ویئر ایک خصوصی میل ویئر (وائرس)ہے جو کسی بھی سسٹم میں داخل ہوکر اسے مقفل کرنے کا عمل شروع کرتا ہے۔ ایسا نہ کرنے کے عوض یہ سوفٹ ویئر کچھ رقم مانگتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…