نواز شریف 50 روپے کے اسٹامپ پیپر پر ڈیڑھ سال سے بھاگے ہوئے ہیں

9  مئی‬‮  2021

فیصل آباد(این این آئی)وزیر مملکت اطلاعا ت و نشریات میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ایک بھائی پچاس روپے کا اسٹامپ پیپر پر ضمانت لے کر ڈیڑھ سال سے بیرونِ ملک بھاگا ہوا ہے، اب یہ نہیں ہوسکتا جس بھائی نے ضمانت دی اسے بھی بھاگنے دیا جائے، شہباز شریف شریف خاندان کا وہ طوطا ہے جس میں ان کی کرپشن کی جان ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ ن لیگ اس پوری کوشش میں ہے کہ شہباز شریف بیرون ملک عید کرنے کا اپنا ریکارڈ برقرار رکھیں۔انھوں نے کہا کہ ان کو لندن کی یاد تب آتی ہے جب ان کا اقتدار ختم ہوجاتا ہے اور بیماری کا بہانہ کر کے بیرون ملک بھاگ جاتے ہیں۔فرخ حبیب نے کہا کہ پورا ملک جانتا ہے کہ شریف خاندان جب اقتدار میں آیا تو ان کے کتنے اثاثے تھے اور جب 2018 ء میں اقتدار ختم ہوا تو اربوں کھربوں کے اثاثے کیسے بنے؟۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف ملک میں کرپشن کا بیج بونے والے ہیں، انہوں نے منی لانڈرنگ کے ورلڈ ریکارڈ قائم کئے ہیں۔فرخ حبیب نے کہا کہ ان کی چوری پکڑی جا چکی ہے جو لوگ کبھی لندن گئے نہیں ان کے ناموں سے ان کے اکائونٹ میں رقوم منتقل ہوئیں۔انہوں نے کہاکہ کوئی کرپشن کا کوئی ایک کیس نہیں جس میں یہ بری ہوئے ہیں اب انہیں علاج کے نام پر بھاگنے نہیں دیں گے۔ شہباز شریف کی عید پاکستان میں ہی ہوگی۔ میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ایک بھائی پچاس روپے کا اسٹامپ پیپر پر ضمانت لے کر ڈیڑھ سال سے بیرونِ ملک بھاگا ہوا ہے، اب یہ نہیں ہوسکتا جس بھائی نے ضمانت دی اسے بھی بھاگنے دیا جائے، شہباز شریف شریف خاندان کا وہ طوطا ہے جس میں ان کی کرپشن کی جان ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…