جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

40 روز تک بھوکا رہنے کی کوشش، تجربہ ناکام ،’وی لاگر ‘ہلاک ہو گیا

datetime 5  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں 40 روز تک بھوکارہنے کا تجربہ کرنے والاوی لاگر بھوک کی شدت سے ابدی نیند سوگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس سے تعلق رکھنے والے وی لاگر ویٹی وائگر نوسکی نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ 40 روز تک بغیر

کچھ کھائے پیے زندہ رہ سکتا ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اس دعوے کو سچا ثابت کرنے کے لیے وائگرنوسکی نے بھوکا رہنے کا فیصلہ کیا اور اس پر عمل جامہ گزشتہ ماہ مارچ میں پہنانے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام ہوا اور اس کی موت واقع ہو گئی۔ وی لاگر نے اپنے مشن کو پورا کرنے کے لیے جنگل کا رخ کیا تھا اور وہ یہیں پر مقیم تھا۔ وائگر نوسکی کے دعوے کے بعد لوگ بہت زیادہ حیران بھی ہوئے تھے اور انہوں نے مشورہ دیا تھا کہ وہ اس کا عملی نمونہ پیش نہ کرے کیونکہ صورتحال سنگین ہوسکتی ہے۔ وی لاگر بھوکا رہنے کے تجربے کے دوران نقاہت کا شکار ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے اُسے چلنے پھرنے میں بہت زیادہ مشکلات کا سامنا بھی تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…