پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

میکسیکو ،پل گرنے سے ٹرین زمین پر آگری، بڑا جانی نقصان

datetime 4  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )میکسیکو میں میٹرو ٹرین کا پل گرنے سے ٹرین زمین پر آگری جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ میکسیکو کے اولیووس اسٹیشن پر پیش آیا جہاں ٹرین کے گزرتے ہوئے پل کا ایک حصہ زمین بوس ہوگیا

جس کے نتیجے میں ٹرین کی کئی بوگیاں زمین پر آگریں۔ نجی ٹی وی جیو کے مطابق میں بتایا گیا ہےکہ حادثے کے نتیجے میں اب تک 23 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے اور متعدد زخمی ہیں جب کہ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ریسکیو اہلکار حادثے کا شکار ہونے والے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی افراد نے 2017 کے زلزلے کے بعد پل میں دراڑیں پڑنے کی اطلاع دی تھی جس کے بعد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پل کے بعض حصوں کی مرمت کی تھی۔میکسیکو کی میئر نے بھی 23 لوگوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں کم از کم 70 افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا امکان ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔حادثے کے ایک عینی شاہدکے مطابق ٹرین کی آمد پر پل ہلنا شروع ہوگیا اور پل گرتے ہی سب جگہ دھول مٹی پھیل گئی۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…