جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

سعودی عرب کے قومی نصاب میں رامائن یا مہابھارت کو شامل کرنے کی خبریں۔۔۔۔ سچائی کھل کر سامنے آ گئی

datetime 2  مئی‬‮  2021 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی میڈیا نے اس دعوے کا جشن منایا اور اعلان کیا کہ ہے سعودی عرب کے تعلیمی نصاب میں ہندو مذہب کی مقدس کتابوں رامائن اور مہابھارت کو بھی شامل کیا گیا ہے۔روزنامہ جنگ میں رفیق مانگٹ کی خبر کے مطابق میڈیا کے معتبر نام جن میں ہندوستان ٹائمز، انڈیا ٹوڈے، نیوز18،یاہونیوز، ری پبلک،ودیگر نے اس خبر کو نمایاں شائع کیا کہ سعودی عرب

نے اپنے قومی اسکول کے نصاب میں ہندو مذہبی متن کو متعارف کرایا ہے۔سعودی عرب کے شہزادے کے وژن2030کے تحت رامائن، اور مہابھارت کے علاوہ یوگا اور آیوروید جیسے ہندوستانی ثقافت کے دیگر اہم عناصر کو بھی اسکول کے نصاب میں شامل کیا جائے گا۔اس خبر میں سعودی وزارت تعلیم یا سعودی میڈیا وزارت کے کسی بھی سرکاری ذریعے کا حوالہ نہیں دیا گیا۔سعودی عرب میں یہ افواہیں دو ہفتوں سے بحوالہ انڈین میڈیا سے چل رہی ہیں، تاہم سعودی عرب کے کسی بھی سرکاری،نیم سرکاری یا کسی اور معتبر ذریعے نے اس قسم کی کوئی رپورٹ نشر کی اور نہ ہی تصدیق یا تردید کی،البتہ سعودی عرب مخالف چند پروپیگنڈہ نیوز ویب سائٹس بھارتی اخبار کے حوالے سے اس خبر کو نشر کررہے ہیں۔سعودی صحافیوں اور دانشوروں نے بھارتی میڈیا کی رپورٹس کی تردید کردی۔اس خبر کی بنیاد ایک ٹویٹ تھاجوپہلی سعودی یوگا انسٹرکٹر اور عرب یوگا فاؤنڈیشن کی بانی نعوف ال مروائی نے کیا، ٹویٹ میں اس نے اپنے بیٹے کے آن لائن امتحان کے اسکرین شاٹس شیئر کیے، اور دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب کا نیا وژن

2030 اور نصاب آج کل کی نسل میں ہم آہنگی، اعتدال پسندی اور رواداری پیدا کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔میرے بیٹے کے اسکول امتحان کے اسکرین شاٹس میں آج سوشل اسٹڈیز میں ہندومت، بدھ مت، رامائن، کرما، مہابھارت اور دھرم کے تصورات اور تاریخ شامل ہیں۔ مجھے اس کے مطالعہ میں مدد کرنے میں بہت خوشی ہوئی۔راجیہ سبھا کے رکن نے اس ٹویٹ کا خیرمقدم کیا۔اپریل

اٹھارہ کو بھارتی علاقائی اخبار ایسٹ کوسٹ ڈیلی نے اس ٹویٹ کی بنیاد پر سب سے پہلے خبر شائع کی جس کے بعد بھارت کے بڑے میڈیا ہاؤسز نے اس کو شائع کیا،لندن بیس پریس مانیٹرنگ تنظیم، مڈل ایسٹ مانیٹر نے بھی اس خبر کو شائع کیا۔آن لائن نیوز پورٹل ملی کرونیکل اور بھارتی ریاست تلنگا کے شہر حیدرا ٓباد سے نکلنے والے اردو اخبار اعتماد نے سعودی شہریوں کے حوالے سے بھارتی میڈیا میں آنے والی ان خبروں کی تردید کی اور لکھا کہ سعودی عرب کے قومی نصاب میں رامائن یا مہابھارت کو شامل نہیں کیا جارہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…