پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکی بھی نبی آخر الزمان ؐ کے معترف ، بل بورڈ پر نبی پاکؐ کا وبائی امراض سے متعلق فرمان لکھ دیا گیا

datetime 30  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوز ڈیسک+ این این آئی) امریکہ کورونا کیسز اور اموات کے اعتبار سے تاحال پہلے نمبر پر موجود ہے، امریکہ میں ایک بل بورڈ پر نبی کریمؐ کا فرمان لکھا گیا ہے جس میں نبی پاکؐ نے وبائی مرض کے بارے میں ارشاد فرمایا تھا، امریکہ میں لگائے گئے بل بورڈ پر لکھا ہے کہ پیغمبر محمدؐ نے 1450 سال پہلے فرما دیا تھا کہ

ہاتھ دھوتے رہو، وبائی علاقے میں مت جائو، اگر وبائی علاقے میں موجود ہو تو وہاں سے مت نکلو۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ساڑھے 8 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وبا سے ساڑھے 13 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 کروڑ 2 لاکھ 42 ہزار 628 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 31 لاکھ 64 ہزار 170 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 93 لاکھ 2 ہزار 768 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 10 ہزار 834 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 12 کروڑ 77 لاکھ 75 ہزار 690 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 88 ہزار 337 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 29 لاکھ 83 ہزار 695 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 68 لاکھ 10 ہزار 611 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج

اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 867 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 55 لاکھ 84 ہزار 747 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 2 لاکھ 4

ہزار 832 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 83 لاکھ 76 ہزار 524 مریض سامنے آ چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل پھر تیسرے نمبر پر آ گیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 98 ہزار

343 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 45 لاکھ 23 ہزار 807 ہو گئی۔فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 1 لاکھ 3 ہزار 918 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 55 لاکھ 65 ہزار 852 رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 9 ہزار 367 ہو

گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 47 لاکھ 87 ہزار 273 ہو چکی ہے۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 39 ہزار 398 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 47 لاکھ 51 ہزار 26 ہو چکے ہیں۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 480 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 44 لاکھ 11 ہزار

797 ہو چکی ہے۔اٹلی میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 1 لاکھ 20 ہزار 256 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 39 لاکھ 94 ہزار 894 ہو گئے۔اسپین میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 77 ہزار 943 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 35 لاکھ 4 ہزار 799 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 83 ہزار 18 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وبا کے 33 لاکھ 51 ہزار 474 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…