پیر‬‮ ، 16 فروری‬‮ 2026 

کرونا وائرس کا خوف بھارت کے امیر ترین لوگ بھی ملک چھوڑنے لگے ہزاروں پائونڈ دیکر نجی طیاروں کے ذریعے برطانیہ چلے گئے

datetime 26  اپریل‬‮  2021 |

لندن، ممبئی ( آن لائن، این این آئی ) بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث مالدار افراد ہزاروں پونڈز دے کر نجی طیاروں کے ذریعے ملک سے چلے گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت میں کورونا کے خطرناک حد تک اضافے کے بعد کئی افراد ملک چھوڑ گئے جبکہ دیگر ملکوں کی جانب سے بھارتی پروازوں پر پابندی کے بعد بھارت کے

امیر ترین لوگ نجی طیاروں کے ذریعے برطانیہ پہنچ گئے۔بھارت سے اآنے والے کئی نجی طیاروں کو برطانیہ میں اترنے کی اجازت نہیں ملے۔ذرائع کے مطابق سفری پابندیوں کے بعد بھارت سے آنے والے تقریباً 8 نجی طیاروں کو برطانیہ میں اترنے کی اجازت ملی جو تقریباً 70 ہزار پونڈ فی طیارے کی قیمت ادا کر کے پہنچے۔ جن میں سے چار ممبئی، تین دہلی اور ایک پرواز احمد اآباد سے اآئی۔اس سے قبل 22 اپریل کو بھارت سے لندن کے لیے تقریبا 300 ٹکٹ فروخت ہوئے جنہیں برطانیہ کی سفری پابندیوں کے وجہ سے واپس کر دیا گیا۔ یہ ٹکٹ 11 سو پونڈ فی سیٹ کے حساب سے فروخت کیے گئے تھے۔دوسری جانب بھارتی ریاست مہاشٹرا کی پولیس نے کرونا لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سرعام سزا دینا شروع کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق کرونا کی بگڑتی صورت حال کے بعد زیادہ متاثر ہونے والی ریاست کی حکومتوں نے سخت لاک ڈائون نافذ کرنے کا اعلان کیا۔ مہارشٹرا کی ریاست بھی ان ریاستوں میں شامل ہیں جہاں

صورت حال گھمبیر ہوچکی ہے۔ریاست مہارشٹرا کی حکومت نے تمام علاقوں میں سخت لاک ڈان کے نفاذ کے ساتھ رات کے وقت کرفیو کا اعلان کیا ہے۔ مقامی حکومت نے لاک ڈان کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو سرعام سزا دینے کا اختیار پولیس کو تفویض کردیا۔انٹرنیٹ پر

وائرل ہونے والی ویڈیو ریاست مہاشٹرا کے علاقے مندسور کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے گشت کے دوران سڑک پر گھومنے والے افراد کی پھینٹی لگائی اور انہیں سڑک پر روک کر سزائیں بھی دیں۔پولیس اہلکاروں نے سڑک پر گھومنے والے افراد کا تعاقب کیا اور ان کی باز پرس بھی کی۔ جن لوگوں نے گھروں سے باہر نکلنے کی کوئی مناسب وجہ بیان نہیں کی تو انہیں سڑک پر اٹھک بیٹھک اور مرغا بنانے کی سزا دی گئی۔اہلکاروں نے سزا دینے کے کچھ دیر بعد نوجوانوں کو تاکید کر کے چھوڑا کے اب وہ گھروں میں جاکر بیٹھیں اور لاک ڈان کی خلاف ورزی نہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ


نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…