کراچی (نیوز ڈیسک ) عیدالفطر پر پاکستانی ، بھارتی اور انگریزی فلمیں سینماﺅں کی زینت بننے کو تیار ہیں ، پاکستانی فلمی ستارے اپنی آنے والی فلموں سے متعلق پرامید ہیں کہ شائقین کو ضرور پسند آئیں گی ، عیدالفطر پر جہاں رشتہ داروں سے ملنا ملانا ہوتا ہے وہیں تفریح کی غرض سے آﺅٹنگ کے بھی کئی پلان بنتے ہیں۔ کراچی میں سینما کلچر کی بحالی کے بعد عید کو انجوائے کرنے کے لئے شہری دوستوں اور عزیزوں کے ہمراہ سینما کا رخ کرتے ہیں۔ اس بار عید پر پاکستانی ، بھارتی اور انگریزی فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہیں۔ قابل ذکر فلموں میں بھارتی فلم بجرنگی بھائی جان ، پاکستانی فلمیں بن روئے اور رانگ نمبر شامل ہیں ، جبکہ انگریزی تھری ڈی فلم مینینز کا بھی بچوں کو خوب انتظار ہے۔ پاکستانی فلمی ستارے پر امید ہیں عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلمیں باکس آفس پر اچھا بزنس کریں گی۔ عید پر ریلیز ہونے والی فلموں کے لئے شائقین کی جانب سے سنیماﺅں میں ٹکٹس کی بکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
عید الفطر پر پاکستانی ، انگلش اور بھارتی فلمیں نمائش کیلئے تیار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تاحیات
-
عمران خان کو بڑا دھچکا، پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی
-
سعودی عرب کےاقامہ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا
-
مجھے بچپن میں کئی سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یا گیا، معروف اداکار عدیل ہاشمی کا انکشاف
-
تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان
-
اسپارکو نے ماہِ رجب کا چاند نظر آنے سے متعلق بتا دیا
-
سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل، نیا بلنگ نظام متعارف
-
سونے کا بھاؤ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تاریخی بلندی پر پہنچ گیا
-
معروف اداکار نے خودکشی کرلی
-
نامناسب اشارے کی ویڈیو وائرل: ہسپتال نے ڈاکٹر کو ملازمت سے برطرف کردیا
-
انٹرپول نے زلفی بخاری کیخلاف پاکستانی درخواست مسترد کر دی
-
نورا فتحی کی کار کا خوفناک حادثہ؛ نشے میں دھت شخص فرار؛ اداکارہ اسپتال میں داخل
-
اسلام آباد ڈاگ سینٹر سے 60 کتے چوری
-
لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس پر عملدرآمد روک دیا، قبضے واپس















































