جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

بھارت کرونا کے جہنم میں تیزی سے گرنے لگا مزید3 لاکھ49ہزار سے زائد کیسز ٗ2ہزار767 افراد ہلاک

datetime 25  اپریل‬‮  2021 |

نئی دہلی (این این آئی) نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے کیونکہ بھارت میں کورونا کی سنگین صورتحال ہے اور صرف گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3 لاکھ49ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں اور2ہزار767 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے اپنے انٹرویوزمیں

کہا کہ کورونا کے مریضوں کو ہسپتالوں میں جگہ نہیں مل رہی اور آکسیجن کی خاص طور پر شدید کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی سونامی کے دوران” ہیش ٹیگ ہم سانس نہیں لے سکتے ”بھارتی ٹویٹر پرٹرینڈ کررہا ہے اور بھارتی ٹی وی چینلزپر ہسپتالوں کی راہداریوں اور سڑکوں پرمریضوں کو چکر لگاتے دکھایا جارہا ہے جو طبی امداد کے منتظر ہیں۔ سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے بھارتی متاثرین کے لئے دکھائے گئے انسانی جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم بھارت اور دنیا بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گوہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے بھارتی مظالم کا سامنا کرنے کے باوجود اسی انسانی جذبے کا اظہارکرتے ہوئے آکسیجن فراہم کرنے والی 100مشینیں بھارتی ریاست مہاراشٹرا بھیجیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سیاستدانوں نے بھی کورونا کیسز پر قابو پانے میں ناکامی پرمودی حکومت کی مذمت کی ہے۔ کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ آکسیجن کی قلت اور آئی سی یو بیڈزکی کمی کے موجودہ بحران کی ذمہ دار بی جے پی کی حکومت ہے

۔ ایک اور کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے دوران احساس تحفظ، سمت اور قیادت فراہم کرنے میں ناکام رہے۔حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا کہ وزیراعظم مودی کو رونا وائرس کی صورت حال کو کنٹرول کرنے میں مکمل طورپرناکام رہے۔سیاسی ماہرین اور تجزیہ کارسمجھتے ہیں کہ مودی حکومت کی طرف سے بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہندو تہوار کمبھ میلے کے

انعقاد کی اجازت کا فیصلہ بڑے پیمانے پرکورونا کے پھیلائو کا باعث ثابت ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں بڑے پیمانے پر انتخابی ریلیوں کے انعقاد کی اجازت کے فیصلے نے بھارت میں پہلے سے ہی خراب صورتحال کو مزید بدتربنادیا۔ انہوں نے کہاکہ جب بی جے پی کی حکومت کو کورونا وائرس سے نمٹنے پر توجہ دینے کی ضرورت تھی، وزیر اعظم مودی انتخابی ریلیوں سے خطاب کرنے میں مصروف تھے۔ سیاسی ماہرین اور

تجزیہ کاروں نے کہا کہ بین الاقوامی پریس نے بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے میں ناکامی کے لئے مودی کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔ ”دی ٹائمز لندن ”لکھتا ہے کہ مودی کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے کی کوشش کررہا ہے۔”دی گارڈین” نے شہ سرخی میں لکھا کہ بھارت میںنظام صحت دھڑام سے گرگیا ہے: بھارت کورونا کے جہنم میں گرتا جارہا ہے”۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…