اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

ایک اور ملک نے پاکستان سے آنے والے مسافروں پر اہم پابندی عائد کر دی

datetime 24  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منامہ، ریاض(مانیٹرنگ +این این آئی) کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے خلیجی ممالک کی طرف سے پابندیاں عائد کرنے کا سلسلہ جاری ہے،بحرین کی گلف ائیر کی جانب سے ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کے مسافروں کے پاس کیو آر کوڈ کے ساتھ پی سی آر ٹیسٹ کے منفی آنے کے سرٹیفکیٹ کی کاپی ہونا لازمی ہے اور یہ ٹیسٹ 48 گھنٹے کے لئے کارآمد ہونا چاہیے۔ دوسری جانب سعودی حکومت نے پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں۔عالمی وبا کورونا کے مریضوں میں اضافے کے باعث سعودی

حکومت نے پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، سری لنکا اور فلپائن کے لیے سفری پابندی عائد کی ہیں۔سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یورپی ملکوں سے بھی پروازوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سعودی شہریوں کو وطن واپسی کے لیے 72 گھنٹوں کی مہلت ہوگی اور اقامہ ہولڈرز بھی 72 گھنٹوں کے دوران واپس سعودی عرب جاسکتے ہیں تاہم کارگو پروازیں اور صحت کے شعبے سے وابستہ افراد پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سفری پابندی کا فیصلہ کورونا وائرس کے کیسز میں پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…