جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

کنگ شاہ سلمان کا پاکستان کیلئے تحفہ

datetime 21  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آئی این پی/این این آئی )خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے فلاحی ادارے کی جانب سے 15 لاکھ ڈالر کی طبی امدادی کھیپ پاکستان کے حوالے کردی گئی۔تفصلات کے مطابق پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے شاہ سلمان سینٹر برائے انسانی ہمدردی کی طرف سے 15 لاکھ ڈالر مالیت کی امداد پاکستان کو دی۔ اس حوالے سے اسلام آباد میں

تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز خان نے بھی شرکت کی۔دوسری جانب شاہ سلمان کے فلاحی، امدادی ادارے کی طرف سے رمضان پیکیج کے طور پر پاکستان کے20,700مستحق گھرانوں میں اشیا خردونوش کی تقسیم شروع کی جارہی ہے جس سے ماہ رمضان میں صوبہ بلوچستان کے تقریبا 1لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔ اس فوڈ پیکیج میں تمام تر ضروری اشیا خردونوش شامل ہیں ۔ ای فوڈ پی 41لوگرام پر مشتمل ہے جس میں 20 کلو فائن آٹا ،5کلو چاول ، 5لیٹرکونگ آئل ،2 لو بیسن ،2کلوکھجور،5لو چینی اور 1کلو چائے اور جام شیریں شامل ہیں ۔ جس کا مجموعی وزن (850)ٹن بنتا ہے اور مالیت1ملین ڈالر (تقریبا 15 روڑ 56 لاکھ روپے) ہے جو کہ این ڈی ایم اے ، مقامی حکومت اور مقامی این جی او ایس ڈی اوکے تعاون سے صوبہ بلوچستان کے 10اضلاع (دکی، چاغی ،واشک،پنجگور،نصیر آباد، خاران، صحبت پور، سبی ، لورالائی میں شفاف طریقے سے تقسیم کیاجائے گا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیردفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا کہ وہ سعودی عرب کی جانب سے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کے حقوق بلوچستان اور غریب و مستحق افراد کی مدد پر شکرگزار ہیں ۔ شعبان ، رمضان المبارک میں دوسروں کا خیال رکھنے اور حصہ بانٹنے کا مہینہ ہے ۔ شاہ سلمان ریلیف مرکز کی جانب سے راشن کی تقسیم غریبوں کی خوشحالی کا باعث بنے گا ۔ دوسری جانب پاکستان میں مقیم

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے ۔ دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے ہم پاکستان کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وہ تقریب میں شرکت پر وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کے شکرگزار ہیں ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زبیدہ جلال نے کہا کہ شاہ سلمان کے رفاعی ادارے نے بلوچستان کے دس اضلاع میں 27 ہزار خاندانوں

میں تقسیم کیا جائے گا ۔ زبیدہ جلال نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے اقدامات سے ان تعلقات کو مزید تقویت ملتی ہے جب کہ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان انتہائی مستحکم برادرانہ اور دوستانہ تعلقات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعلقات انتہائی گہرے ہیں اور صرف حکومتوں کے درمیان نہیں بلکہ عوام اور عوام کے مابین ہیں ۔خیال رہے کہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے رفاہی

اور خیراتی کاموں سے متعلق پلیٹ فارم احسان کے لیے 2 کروڑ ریال پیش کردیئے ، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی سرکاری سطح پر قائم پلیٹ فارم کے لیے 1 کروڑ ریال کا عطیہ پیش کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پلیٹ فارم کو گذشتہ ماہ مارچ میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اس کا مقصد مملکت میں فلاحی اور خیراتی کاموں کو منظم کرنے اور اس حوالے سے وزارت داخلہ، وزارت انصاف، وزارت خزانہ، وزارت صحت، وزارت دیہی امور و ہاسنگ، وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود اور وزارت تعلیم کے

ساتھ ساتھ ریاستی امن، مرکزی بینک اور حکومتی ڈیجیٹل کمیشن کی کوششوں کو یکجا کرنا ہے۔ مملکت میں ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سدایاکے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ بن شرف الغامدی نے فلاحی اور رفاہی کاموں کے لیے خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کی جانب سے ان عطیات کو گراں قدر قرار دیا۔ انہوں نے مملکت کی طرف سے فلاحی سرگرمیوں کو منظم کرنے میں تعاون کرنے پر مملکت کی دانش مند قیادت کا شکریہ ادا کیا۔الغامدی کے مطابق فلاحی کاموں کے میدان میں سعودی عرب عالمی سطح پر قائدانہ

پوزیشن کا حامل ہے۔ اس میدان میں توجہ کی تاریخ مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن آل سعود کے دور سے وابستہ ہے۔ یہ سلسلہ موجودہ فرماں روا اور ولی عہد تک پہنچ گیا۔پلیٹ فارم احسان کامقصد مملکت میں ترقیاتی منصوبوں کی سپورٹ کرنا اور انہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ اس پلیٹ فارم کے قیام سے فلاحی اور رفاہی کاموں پر حکومت کی اجارہ داری کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔احسان کے پلیٹ فارم پر بہت سے خدماتی پروگرام مہیا کیے گئے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم ملک میں رفاہی اور غیر منافع بخش اداروں اور معاشرتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…