جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل دنیا کا سب سے بڑا ایوارڈ یافتہ خرگوش چوری ہو گیا

datetime 20  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) دنیا کا سب سے بڑا خرگوش چوری ہو گیا ہے۔ ایوارڈ یافتہ خرگوش اپنی مالکن کے گھر سے دو دن قبل لاپتہ ہوا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق چار فٹ لمبا خرگوش ہفتہ کی رات سے لاپتہ ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔ خرگوش کی گمشدگی سے علاقہ پولیس کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ڈیریئس نام کے خرگوش کی مالکن اینیٹے ایڈورڈز نے اعلان کیا کہ

ان کے چوری یا لاپتہ ہونے والے خرگوش کو واپس لانے والے شخص کو انعام کے طور پر ایک ہزار برطانوی پانڈز دیے جائیں گے۔خرگوش کی مالکن اینیٹے ایڈورڈز کا کہنا تھا کہ اس کے لیے یہ نہایت افسوس کا دن ہے۔2010 میں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اسے چار فٹ دو انچ لمبا، دنیا کا سب سے طویل خرگوش قرار دیا تھا۔مقامی پولیس کے مطابق بظاہر ایسا لگتا ہے کہ خرگوش کو باغ کی چہاردیواری سے چوری کیا گیا ہے جو مالکن کے گھر میں ہے۔دلچسپ بات ہے کہ اپریل 2017 میں اس خرگوش کی شادی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ ایسٹر کے موقع پر ڈیریئس کی شادی  ہنی نامی خرگوشنی سے کی گئی تھی جو تین فٹ گیارہ انچ لمبی تھی۔ ہنی نامی خرگوشنی کو دنیا کی سب سے طویل خرگوشنی قرار دیا گیا تھا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…