ہفتہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2026 

حکومت نے آئی ایم ایف سے نئے بجٹ میں ایک کھرب سے زائد کے ٹیکس لگانے کا وعدہ کر لیا

datetime 9  اپریل‬‮  2021 |

کراچی(مانیٹرنگ +این این آئی) حکومت نے آئی ایم ایف سے نئے بجٹ میں ایک کھرب سے زائد کے ٹیکس لگانے کا وعدہ کر لیا، اس بات کا دعویٰ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں کیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر 30 روپے تک ٹیکس لگایا جائے گا، حکومتی وعدے کے مطابق حکومت ترقیاتی پروگرام

کے ہدف کو تیرہ کھرب 24 ارب روپے سے کم کرکے 11 کھرب 69 ارب روپے کرے گی، حکومت نے مالیاتی ادارے کو گیس کے نرخوں میں بھی ایڈجسٹمنٹ اور مستقبل میں کسی ٹیکس سے استثنیٰ یا ایمنسٹی پر غور نہ کرنے کا وعدہ کیا ہے، واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے مالی سال 2021-22کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا تخمینی بجٹ ہدف تقریبا 60کھرب روپے بتایا ہے۔حکومت نے 60کھرب ہدف انکم و سیلز ٹیکس میں اضافے اور ٹیکس رعایتیں واپس لے کر حاصل کرنے کی کوشش کرے گی، اس کے نتیجے میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ میں اضافہ ہوگا اور مہنگائی مزید بڑھ جائے گی۔آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال میں پیٹرولیم لیوی کا ہدف 607 ارب روپے دکھایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کا ٹیکس کلیکشن ٹارگٹ 59.63کھرب روپے رواں مالی سال کے نظرثانی ہدف سے 13کھرب روپے (27فیصد)زیادہ ہوگا۔رپورٹ اس امر کی بھی تصدیق کرتی ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت مسلسل تیسرے سال ٹیکس ریونیو کا ہدف حاصل نہیں کرسکے گی۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ کا مجموعی ہدف 77کھرب روپے ہوگا، جس میں قرضوں پر سود کی ادائیگی کی لاگت 31کھرب روپے بھی شامل ہے۔آئندہ مالی سال کے لیے ترقیاتی اخراجات صرف 627 ارب روپے ہیں جو پیٹرولیم لیوی کے تقریبا مساوی

ہیں۔ تاہم آئندہ مالی سال کی آدھی سے ٹیکس آمدنی موجودہ قرضوں پر سود کی ادائیگی میں خرچ ہوجائے گی اور پیداواری مقاصد کے لیے کم رقم بچے گی۔رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ جی ایس ٹی لا میں تبدیلی سے سالانہ 390 ارب روپے حاصل ہوں گے۔ انکم ٹیکس کی شرح میں بھی تبدیلی کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…