جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

اسرائیل سے تعلقات کی بحالی سعودی عرب نے تہلکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 3  اپریل‬‮  2021 |

واشنگٹن(این این آئی) سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے اسرائیل سے معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سے تعلقات معمول پر آنا خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے انتہائی مددگار ثابت ہوگا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود

نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے زبردست فوائد حاصل ہوں گے یہ خطے میں معاشی، معاشرتی اور سلامتی کے نقطہ نظر سے انتہائی مددگار ثابت ہوگا۔وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا طویل عرصے سے سعودی عرب کے وڑن کا حصہ رہا ہے، سعودی عرب اور اسرائیل کے مابین ممکنہ معاہدہ خطے کے امن اور ترقی پر بڑی حد تک منحصر ہے۔تاہم سعودی وزیر خارجہ نے یہ واضح کیا کہ اسرائیل سے معاہدہ اسی وقت ممکن ہے جب فلسطین کی 1967 کی حیثیت بحال کی جائے اور اسی سرحدوں کو خودمختاری کے ساتھ دوبارہ تسلیم کیا جائے۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین سمیت کئی عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کے بعد تصور کیا جا رہا تھا کہ سعودی عرب بھی جلد اسرائیل سے تجارتی و سفارتی تعلقات بحال کرلے گا۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…