ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

ایف آئی اے نے چالیس بڑے چینی ڈیلرز کے اکائونٹس سمیت 424 اکائونٹس منجمد کردیئے ،مجموعی طور پر 70ارب کی ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ مل گیا، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 31  مارچ‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے چالیس بڑے چینی ڈیلرز کے اکائونٹس سمیت 424 اکائونٹس منجمد کردیئے ، منجمد کئے گئے بینک اکائونٹس میں جعلی اور بے نامی اکانٹس شامل ہیں،ایف آئی اے کو 424اکائونٹس میں مجموعی طور پر 70ارب کی ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ مل گیا۔ایف آئی اے نے چینی سٹہ بازوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے چالیس بڑے چینی ڈیلرزکے اکائونٹس سمیت 424اکانٹس منجمد کردیئے ہیں، سٹہ بازمافیا کے ساتھ ان کے رشتے داروں کے بھی

اکائونٹس منجمد کئے گئے ہیں،منجمد کئے گئے بینک اکائونٹس میں جعلی اور بے نامی بھی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منجمد اکائونٹس میں سٹے کی رقم بھی منتقل ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے ، ایف آئی اے کو 424اکائونٹس میں مجموعی طور پر 70ارب کی ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ مل گیا۔ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق ابھی تک سٹہ بازی میں استعمال 75فیصداکائونٹس منجمد کئے گئے ہیں ، مزید بینک اکائونٹس کی نشاندہی ہورہی ہے ، شواہد ملنے پر مزید اکائونٹس بھی منجمد کئے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…