اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

شاہد کپور کی سابقہ گرل فرینڈ ز نے اداکار کا بائیکاٹ کردیا

datetime 14  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی شادی کو تقریباً ہفتے سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے تاہم تاحال اس کے چرچے میڈیا سے تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ شاہد نے اپنی شادی کے ایک ہفتے بعد بالی ووڈ کے دوست احباب کو ایک ڈنر دیا جس میں فلمی دنیا کے متعدد اہم ستاروں نے شرکت کی تاہم جس جوڑی کا سب سے زیادہ انتظار تھا، وہ یہاں دکھائی نہ دی۔ وہ جوڑی تھی کرینہ کپور اور اداکار سیف علی خان کی۔ یوں تو شاہد کپور کا کہنا تھا کہ انہوں نے شادی کا سب سے پہلا دعوت نامہ ہی کرینہ کے نام ارسال کیا تھا تاہم کرینہ کپور اور ان کے شوہر شادی میں شریک نہ ہوئے البتہ ایک تحفہ ارسال کیا۔کرینہ کے علاوہ بھی ماضی میں جن خواتین کا نام شاہد کپور کے ساتھ لیا جاتا رہا ہے، ان میں سے کوئی بھی اس دعوت میں دکھائی نہ دی۔ ان میں اداکارہ پریانکا چوپڑہ، سوناکشی سنہا، انوشکا شرما، امریتا راو¿ شامل ہیں۔ یہ تمام کی تمام وہ خواتین ہیں جنہوں نے ماضی میں اداکار شاہد کپور کے ہمراہ کام کیا ، میڈیا نے ان دونوں کا ایک ساتھ نام لیا اور ان اداکاروں نے تردید کرنے کی زحمت بھی گوارا نہ کی۔خاص بات یہ ہے کہ شاہد کی شادی سے پہلے کرینہ بارہا یہ کہتی رہی ہیں کہ اگر شاہد کپور نے انہیں شادی پر بلایا تو وہ ضرور جائیں گی تاہم جب شاہد نے دعوت نامہ بھیج کے گیند دوبارہ ان کے کورٹ میں پھینک دی تو کرینہ نے آئیں بائیں شائیں شروع کردیا تھا۔ کبھی کہنے لگیں کہ شاہد نے بلایا ہی نہیں اور کبھی الٹا میڈیا پر غصہ کرنے لگیں کہ وہ شاہد کی شادی کو اداکارکا ذاتی مسئلہ ہی رہنے دیں ۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…