پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

ایدھی سینٹر کی گیتا کو آخر ماں مل گئی

datetime 10  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گیتا کی اپنے والدین کی تلاش ختم ہو گئی، اسے اپنی والدہ مل گئی، 2015ء میں میٹھادر کے ایدھی سینٹر میں ملنے والی بہری اور گونگی لڑکی گیتا کو آخر بھارت میں اپنی ماں مل گئی ہے۔ 2015 میں گیتا نامی لڑکی کی کہانی جب میڈیا پر منظر عام پر آئی تو اس وقت کی انڈین وزیر خارجہ

سشما سوراج نے لڑکی کو گھر واپس بھیجنے کے انتظامات کئے، اب گیتا نے اپنی ماں کو پہچان لیا ہے۔ اس نے بلقیس ایدھی سے رابطہ کیا اور خوشی کے آنسوؤں بہاتے ہوئے اس کے بارے میں سب کچھ بتایا۔ اس کی والدہ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے نائگاؤں گاؤں میں رہتی ہیں۔ اپنی والدہ کے توسط سے گیتا کو پتہ چلا ہے کہ اس کا اصل نام رادھا واگمارے ہے۔ اس کے والد سدھاکر کا کچھ سال قبل انتقال ہوگیا تھا۔ اس کی والدہ، مینا نے دوبارہ شادی کرلی ہے۔گیتا کا خاندان امیر نہیں ہے، گھر کا نظام مٹی کے برتن فروخت کرکے چلایا جاتا ہے، گیتا جو اب ستائیس سال کی ہو چکی ہیں وہ گاؤں نہیں جانا چاہتی ہیں کیونکہ وہ ابھی آٹھویں کلاس میں پڑھ رہی ہیں، وہ اپنی خصوصی تعلیم مکمل کرنا چاہتی ہے تعلیم مکمل کرنے کے بعد اس نے ملازمت تلاش کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی ہے، مسز ایدھی نے موقر انگریزی روزنامے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بے شک دوسرے ملک میں رہ رہی ہو لیکن وہ اب بھی ایک بیٹی ہے، جسمانی فاصلے ہونے کے باوجود وہ اب بھی اپنی ساری خوشیاں اور غم میرے ساتھ بانٹتی ہے، وہ جوبھی فیصلہ لے گی میں اس کے ساتھ رہوں گی۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…