اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

مودی کی مسلمان دشمنی کا ایک اور اقدام، مدارس میں رامائن اور گیتا پڑھانے کا فیصلہ

datetime 9  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن) بھارت کے انتہاپسند وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کی طرف سے مسلمان دشمنی کا ایک اور عمل سامنے آیا ہے۔ مودی حکومت نے مدارس میں ہندوؤں کی مذہبی کتابیں پڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں مسلمان رہنماؤں نے مدارس میں ہندووں کی مذہبی کتابیں رامائن اور گیتا کوبھی

نصاب میں شامل کیے جانے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مدارس کے قیام کا بنیادی مقصد اسلامی تعلیمات فراہم کرنا ہے اور حکومت کو مدارس کے نصاب میں مداخلت کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔مسلم دانشوروں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کا یہ فیصلہ بھارت کو ہندوتوا کے سانچے میں ڈھالنے کے ایجنڈے کے حوالے سے متعدد دیگر حکومتی اقدامات کا حصہ ہے۔انڈین حکومت کا کہنا ہے کہ دیگر مضامین کے ساتھ رامائن اورگیتا کا یہ نصاب ہر ایک کے لیے دستیاب ہے لیکن فاصلاتی نظام تعلیم میں ہر طالب علم اپنی پسند کے مضمون کا انتخاب کرنے کے لیے آزاد ہے۔اس لیے گیتا اور رامائن پڑھنا لازمی نہیں ہوگا البتہ کوئی طالب علم اگر پڑھنا چاہے تو اس کے لیے یہ سہولت دستیاب ہوگی۔دوسری طرف مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کہیں آگے چل کر بھارت کا نام ہی نریندرمودی کے نام پر نہ رکھ دیا جائے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق وہ کولکتہ میں کالج اسٹریٹ سے دورینا کراسنگ تک روڈ شو کے اختتام پر ریلی سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی اور وزیرداخلہ امیت شاہ کا گٹھ جوڑ ہے اور انہوں نے بنگال آکر جھوٹ بولا۔ممتا نے کہا کہ وہ وزیراعظم کے منصب کا بڑا احترام کرتی ہیں لیکن حیران ہیں کہ بھارت کا وزیراعظم جھوٹ بھی بولتا ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…