منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مستقبل کے برطانوی بادشاہ کی بیوی نے پرنس چارلس پر چھری تان لی

datetime 25  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی )برطانوی شاہی خاندان کے مستقبل کے بادشاہ، پرنس چارلس کی اہلیہ کمیلا پارکر کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہوں نے اپنے شوہر، پرنس چارلس پر چھری تانی ہوئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جہاں برطانوی شاہی خاندان میں اس وقت ملکہ الزبتھ دوم کی اپنے چھوٹے پوتے، دی

ڈیوک اینڈ دی ڈچز آف سسیکس پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے ساتھ سردجنگ جاری ہے وہیں ملکہ کے بیٹے ڈچز آف کارنویل پرنس چارلس اور کمیلا پارکر کی ایک پرانی تصویر انٹر نیٹ پرخوب گردش کر رہی ہیں۔ڈچز آف کارنویل پرنس چارلس اور کمیلا پارکر کی وائرل تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمیلاپار کر ہنستے ہوئے چھری پرنس چارلس کو دکھا رہی ہیں اور اس دوران انہیں ڈرامائی انداز میں ڈانٹ بھی رہی ہیں۔اس تصویر کے وائرل ہونے پر شاہی خاندان کے ملازم ٹم روک کا بتانا ہے کہ وہ شاہی خاندان کے ساتھ اپنے 25 سالہ دور ملازمت کے دوران 110 ممالک گھوم چکے ہیں اور یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے والے بھی وہ واحد خوش نصیب کمیرہ مین ہیں۔ٹم روک کا کہنا تھا کہ یہ تصویر بالکل کینڈڈ ہے ، یعنی کے پرنس چارلس اور کمیلا پارکر کو معلوم نہیں تھا کہ ان کے اِن لمحات کو کمیرے میں محفوظ کیا جا رہا ہے۔ٹم روک کا بتانا تھا کہ یہ تصویر پرنس چارلس اور کمیلا پارکر کے آسٹریلیا کے دورے پر ایک نجی تقریب کے دوران بنائی گئی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ تقریب کے دوران کمیلا پارکر اپنے ہاتھ میں یہ چھری لیے ڈرامائی انداز میں ہنستے ہوئے پرنس کو ڈرا رہی تھیں اور ساتھ میں ڈانٹ بھی رہی تھیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…