واشنگٹن(آن لائن) امریکی ایئرلائن کا طیارہ اس وقت خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا جب دوران پرواز اس کے انجن میں آگ لگ گئی۔ ڈينور انٹرنيشنل ائيرپورٹ پر ہنگامی لينڈنگ سے قبل طیارے کا ملبہ آس پاس کی آباديوں پر جا گرا۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ایئر لائن کے مسافر طیارے بوئنگ 777-200 نے ڈینور ایئرپورٹ سے اڑان بھری تو اچانک جہاز کے
ایک انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق طیارے کے انجن میں آگ لگی ہوئی تھی اور وہ اسی دوران پرواز پر بھی تھا۔ اس طیارے کو اڑتا ہوا متعدد افراد نے دیکھا۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق کپتان نے اس موقع پر اپنے ہوش و حواس کو قابو میں رکھا اور آگ لگے ہوئے جہاز کو انتہائی مہارت سے واپس ڈینور ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا۔ امریکی ایئرلائن کے طیارے میں عملے سمیت 338 افراد سوار تھے جو خوش قسمتی سے محفوظ رہے ہیں۔ ایئر لائن حکام نے آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دوران پرواز جہاز سے گرنے والے ملبے کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آئی ہیں۔ یونائٹڈ فلائیٹ 328 ڈ?نور سے ہونولولوکے لئے روانہ ہوئی تھی۔ آک مسافر نے طیارے کی کھڑکی سے جلتے ہوئے انجن کی وڈیو بنائی۔ جیسے ہی طیارے کے پہیے زمین پر لگے تو مسافر خوشی سے چیخنے لگے۔