اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

سینیٹ کی ایک نشست،چار سابق وزرائے اعظم اور سابق صدر ایک وزیر اعظم کو شکست دینے کے لیے متحرک

datetime 21  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن)چار سابق وزرائے اعظم اور سابق صدر ایک وزیر اعظم کو سینٹ میں شکست دینے کے لیے متحرک گئے ،پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے وزیر اعظم عمران خان کے سینٹ الیکشن کے امیدوار حفیظ شیخ کو شکست دینے کے لیے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو میدان میں اتارا گیا ہے اور انکی حمایت میں ملک کی

گیارہ جماعتوں کے ساتھ چار وزرائے اعظم،شاہد خاقان عباسی،راجہ پرویز اشرف،یوسف رضا گیلانی اور نواز شریف کے علاوہ ملک کے سابق صدر آصف علی زرداری بھی میدان میں اتر چکے ہیں اور انہوں نے عہد کیا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے گیارہ جماعتوں کااتحاد اور سابق وزیر،مشیر اور وزرائے اعظم کے ساتھ ایک صدر بھی شامل ہے،۔ پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ لاہورکے نائب صدرچودھری شاہدعلی خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئررہنماء ممبرپنجاب اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھرکوسینٹ کا ٹکٹ دے کر مسلم لیگ ن کی قیادت نے بہت ہی اچھا فیصلہ کیا ہے جس سے مسلم لیگ ن کے ورکرزمیں خوشی کی لہردوڑگئی ہے،چودھری شاہدعلی خان نے کہا ہے کہ ملک سیف الملوک کھوکھر ہمارے بڑے بھائی ہیں انہوں نے ہمیشہ پارٹی ورکرزکی دل سے قدرکی ہے،انہوں نے کہا کہ ملک سیف الملوک کھوکھرکوسینٹ کا ٹکٹ ملنے پران کومبارکباددیتے ہیں،اورامیدکرتے ہیں کہ وہ دبنگ طرح سے پارٹی قیادت کے فیصلوں پر عمل کرتے ہوئے میاں نوازشریف کے بیانیہ کوآگے بڑھائیں گے۔دریں اثناء جے یو آئی کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے کہاکہ لانگ مارچ میں قوم کو اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے نکلنا ہوگا،ضمنی انتخابات ٹیسٹ کیس تھے،الیکشن کمیشن ناکام

ہوچکا۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو اپنے ووٹ کے تحفظ کے لئے خود ہی میدان میں آنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ سینٹ انتخابات میں اوپن بلٹنگ کے لئے صدارتی آرڈیننس،سپریم کورٹ کے چکر لگانے والے اس اوپن دھاندلی پر کیوں خاموش ہیں۔مرکزی ترجمان نے کہاکہ الیکشن کمیشن قومی ادارہ ہے۔اسے اپنے تقاضے پورے کرنے چاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…