جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بند کرو بھارت ، کسانوں نے ملک بند کرنے کا اعلان کر دیا

datetime 17  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی )بھارتی کسانوں کا احتجاج جاری ہے، آج (جمعرات کو)پھر پورا بھارت بند ہو گا، کسانوں کے لیے ٹول کٹ بنانے بنانے والی ماحولیات کی کارکن دیشا راوی کی رہائی کے لیے مظاہرے تیز ہو گئے، دہلی پولیس ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاج کیا گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق

آج(جمعرات کو) پھر پورا بھارت بندہوگا، کسانوں نے بڑا اعلان کر دیا، ملک بھر میں ٹرینیں روک کر احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔ کسانوں کے لیے ٹول کٹ بنانے والی ماحولیات کی کارکن دیشا راوی کی رہائی کے لیے مظاہرے تیز ہو گئے، کارکن کی رہائی کیلئے سول سوسائٹی اور طلبہ سڑکوں پر آ گئے۔ دلی پولیس ہیڈ کواٹر کے سامنے احتجاج کیا گیا۔طلبہ لیڈر نے مودی سرکار پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی مزدور کسان کی بات کرتا ہے وہ ملک دشمن ہو جاتا ہے۔ بنگلور میں بھی طلبہ اور سماجی کارکنوں نے دیشا کی رہائی کے مظاہرہ کیا، دلی پولیس نے بنگلور جا کر دیشا کو گرفتار کیا تھا۔ مغربی بنگال کے انتخابات میں بھی بی جے پی مخالف مہم چل پڑی۔ کسان رہنما کہتے ہیں زرعی ترقی کے مخالف کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہیں دیا جائے گا۔26 نومبر سے متنازع زرعی قوانین کے خلاف دھرنوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، لاکھوں کسان احتجاج میں شریک ہو چکے ہیں۔‎



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…