اتوار‬‮ ، 29 جون‬‮ 2025 

’’گیس ٹینکر پھٹنے سے 100 ٹینکر تباہ‘‘500سے زائد گاڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں ، 60 سےزائد افراد زخمی ، قیمتی نقصان ہو گیا

datetime 14  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہرات(آن لائن)افغانستان میں ایرانی سرحد کے نزدیک ایک کسٹم کی چوکی پر ایندھن سے بھری کئی گاڑیاں پھٹنے سے کم از کم 60 افراد زخمی ہوگئے، بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہونے کے ساتھ کروڑوں ڈالر کا نقصان ہوگیا۔برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سرحدی قصبے اسلام قلعہ میں آگ پر قابو پانے سے قبل ایرانی حکام نے آگ بجھانے کے لیے فائر انجنز اور

ایمبولینسز روانہ کیں جبکہ مقامی افراد نے شعلوں کو بجھانے کے لیے بھر پور جدو جہد کی۔ ابتدائی رپورٹس میں کہا گیا کہ آگ اس وقت لگی جب ایک گیس ٹینکر پھٹا، حکام کے مطابق ٹینکر پھٹنے کی وجوہات کا فوری طور پر علم نہیں ہوسکا۔ افغان مغربی صوبے ہرات کے گورنر وحید قتالی نے کہا کہ ایرانی حکام اور نیٹو اہلکاروں کو آگ بجھانے کے لیے مدد فراہم کرنے کا کی درخواست کی گئی، آگ کے نتیجے میں بجلی کے انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا جس سے صوبائی دارالحکومت ہرات شہر میں بجلی فراہمی کا سلسلہ منقطع ہوگیا۔ ٹی وی پر چلنے والی فوٹیج میں جائے وقوع پر گہرے سیاہ دھویں کے بادل بلند ہوتے اور آسمان میں تحلیل ہوتے دکھائی دئیے۔رات گئے ایک بیان میں ایرانی سرکاری خبررساں ادارے ارنا نے گورنر ہرات کے ترجمان کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے لیکن اس کے نتیجے میں تقریباً 500 گاڑیاں جل کر خاکستر ہوچکی ہیں۔اس سے قبل ریسکیو ورکرز اور افغان سیکیورٹی فورسز نے علاقے سے سیکڑوں ایندھن اور گیس ٹینکرز کو نکالا جبکہ آگ بجھانے کے فضائی آپریشن کی معاونت فراہم کرنے کے لیے انٹرنیشنل ریزولٹ سپورٹ مشن سے بھی رابطہ کیا گیا۔ مذکورہ صورتحال کی نگرانی کرنے والے ایک مغربی عہدیدار نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ واقعے کے نتیجے میں کم از کم 60 افراد زخمی ہوئے، افغان حکام نے زخمیوں کی تعداد کم بتائی لیکن ساتھ ہی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا۔ایرانی سرحد کے پار علاقائی ایمرجنسی عہدیدار محسن نجات نے سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے جائے وقوع پر 21 ایمبولینسز اور 20 فائر ٹرکس روانہ کیے۔دوسری جانب ایک ایرانی عہدیدار نے مقامی نیم سرکاری خبررساں ادارے سے گفتگو میں بتایا کہ گیس اور ڈیزل لے جانے والی 300 سے زائد گاڑیاں پھٹ گئیں۔انہوں نے کہا اس بات کا علم نہیں کہ ان گاڑیوں کے ڈرائیورز بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے یا نہیں۔ بجلی ترسیل کرنے والی ایک کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ 2 پائلون جل جانے

سے ایران سے افغان صوبے ہرات کو ملنے والی 100 میگا واٹ بجلی معطل ہوگئی۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے بڑے صوبوں میں سے ایک ہرات کے 60 فیصد علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ہرات کے ایوان صنعت و تجارت کے ترجمان نے رائٹرز کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ آگ کی وجہ سے اب تک 5 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔افغان حکام کا کہنا تھا کہ واقعے میں 17 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا البتہ زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…