اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جاپان کی ‘میاواکی’ تکنیک کی طرزپرشہری شجرکاری کا آغازکردیا۔سماجی رابطوں کی ویب سا ئٹ ٹوئٹرپر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جاپان کی ‘میاواکی’ تکنیک کی طرز پرشہری شجرکاری کا
آغازکردیا ہے، اس تکنیک کے ذریعے درخت 10 گنا زیادہ نشوونما، 30 گنا زیادہ گھنے ہوتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ آلودگی سے لڑنے کا بہترین طریقہ ہے۔ لاہور میں 50 سائٹس کا انتخاب کیا گیا ہے جب کہ پہلا تجربہ لبرٹی چوک پر2020 میں کیا گیا تھا۔