کراچی (آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے سوشل میڈیا پراپنی شادی کی ویڈیو جاری کردی، ویڈیو میں آصف زرداری نے دلہا دلہن کے سامنے آئینہ رکھ کر منہ دکھائی کی رسم پوری کی، بختاور بھٹو نے کہا کہ یہ وہی آئینہ ہے جو میرے والدین کی شادی میں استعمال ہوا تھا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ اور سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو نے اپنی شادی کی منہ دکھائی رسم کی سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کردی ہے۔ دلہا محمود چوہدری اور دلہن بختاور دونوں کے چہروں پر منہ دکھائی کی رسم کے موقع پر مسکراہٹیں تھیں۔ بختاور بھٹو نے انسٹا گرام پر ویڈیو جاری کی اور اپنے پیغام میں کہا کہ یہ وہی آئینہ ہے جو میرے والدین کی شادی میں استعمال ہوا تھا۔ واضح رہے بختاور بھٹو زرداری اور پاکستانی نڑاد دبئی کے صنعتکار محمود چوہدری کا نکاح 30 جنوری کو ہوا، بختاور بھٹو نے اپنی زندگی کے اس بڑے دن ڈیزائنر وردہ سلیم کا گولڈن عروسی جوڑا زیب تن کیا اور ساتھ ہیروں کے ہار کا انتخاب کیا۔ دلہن بختاور بھٹو کے عروسی جوڑے کو دیکھ کر بینظیر کے چاہنے والوں کو انہی کا خیال ا?یا اور جب ان کی تصاویر کو دیکھا گیا تو جوڑوں کے رنگ میں مماثلت نظر ا?ئی۔بینظیر بھٹو نے بھی اپنی زندگی کے اس بڑے دن سفید لباس پر سنہری رنگ سے ہاتھ کے کام کا جوڑا زیب تن کیا تھا، ایسے ہی بختاور بھٹو نے بھی سنہری رنگ کا ہی انتخاب کیا جس میں ہاتھ سے کڑھائی کا کام بھی نظر ا?رہا ہے۔ بختاور بھٹو زرداری کو حق مہر میں 132 تولے چاندی دی گئی جس کی قیمت ایک لاکھ 71 ہزار 600 روپے بنتی ہے۔امیر ترین خاندان سے تعلق رکھنے کے باوجود بختاور بھٹو کو حق مہر میں صرف 132 چاندی تولے ملنے پر لوگوں میں خوشگوار حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پیپلزپارٹی کی رہنمائ رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور ان کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کو ا?ئیکونک دولہنیں قرار دیا ہے، شرمیلا فاروقی نے دو تصاویر پر مبنی ایک فوٹو کولاج شیئر بھی کیا تھا۔مذکورہ فوٹو کولاج میں پہلی تصویر سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شادی کی ہے جس میں وہ دولہن بنی ہوئی ہیں۔ فوٹو کو لاج کی دوسری تصویر بختاور بھٹو زرداری کی شادی کے دن کی ہے جس میں انہوں نے اپنی والدہ کی طرح گولڈن رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ فوٹو کولاج دیکھ کر واضح ہورہا ہے کہ بھٹو خاندان کی یہ دو خواتین اپنی زندگی کے سب سے اہم موقع پر کس قدر خوبصورت لگ رہی تھیں۔