منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایران کا سیٹلائٹ لے جانے والے راکٹ ’’ ذوالجناح‘‘ کا کامیاب تجربہ

datetime 2  فروری‬‮  2021 |

تہران(این این آئی) ایران نے مصنوعی سیارہ سے لے جانے والے راکٹ کا مدار کے نیچے کا تجربہ مکمل کرلیا ہے جبکہ ٹیسٹ کے بعد ذوالجناح راکٹ ایک مصنوعی سیارہ کو مدار میں چھوڑے گا۔عالمی میڈیا کے مطابق ایران کے وزارت دفاع اور مسلح افواج کی رسد کی وزارت نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے مصنوعی سیارہ لے جانے

والے راکٹ ’’ ذوالجناح‘‘ کا مدار کے نیچے کا تجربہ مکمل کرلیا ہے۔ ایران کے سرکاری ٹیلی وژن نے ایک صحرا میں داغے جانیوالے راکٹ کی فوٹیجز نشر کی تھیں تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ یہ لانچ کب اور کہاں کی گئی ہے تاہم مہیا کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق یہ راکٹ 220 کلوگرام وزنی مصنوعی سیارے کو 500 کلومیٹر تک لے جاسکتا ہے۔اس حوالے سے وزارت دفاع کے ترجمان احمد حسینی نے بتایا ملک کے خلائی میدان میں پہلی بار ہائبرڈ ذوالجناح سیٹیلائٹ کیریئر تیار کرلیا گیا ہے۔ اس راکٹ کا نام ذوالجناح رکھا گیا ہے۔ سیٹلائٹ کیریئر اپنے آغاز کے پہلے دو مراحل میں ٹھوس ایندھن اور تیسرے میں مائع ایندھن کا استعمال کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ذوالجناح اپنے ٹیسٹ لانچوں کو حتمی شکل دینے کے بعد آپریشنل سیٹلائٹ کو مدار میں رکھ سکے گی، اور اسے موبائل لانچنگ پیڈ سے لانچ کیا جاسکتا ہے۔ترجمان احمد حسینی نے ایک سوال کے جواب میں واضح کیا کہ ایٹمی پروگرام کی طرح اس کے سیٹلائٹ پروگرام کا مقصد بھی پْرامن ہے۔دوسری جانب امریکا اور دیگر مغربی طاقتوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران ان ٹیکنالوجی کی مدد سے عسکری استعداد میں اضافہ کر رہا ہے اور ان سب تجربات کا مقصد جوہری ہتھیاروں کی تیاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…