جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

افغانستان کا دارالحکومت کابل بم دھماکوں سے گونج اٹھا، بڑا جانی نقصان

datetime 2  فروری‬‮  2021 |

کابل (این این آئی)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سلسلہ وار 3 بم دھماکوں کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق بم دھماکے ایسے وقت میں ہوئے کہ جب مغربی ممالک نے حال ہی میں طالبان سے تشدد کی لہر روکنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم طالبان نے

حملوں کی ذمہ داری سے انکار کردیا ہے۔کابل میں ایک دھماکے میں ایک ایس یو وی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں غیر سرکاری فلاحی تنظیم جماعت اصلاح کے سربراہ سمیت 2 افراد مارے گئے۔پولیس کے مطابق شہر میں ہونے والے دیگر 2 بم دھماکوں میں کچھ افراد زخمی ہوئے، ان دھماکوں میں انسداد منشیات فورس اور ایک شہری کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔پولیس حکام نے بتایا کہ تینوں دھماکے چھوٹی مقناطیسی ڈیوائس کے ذریعے کیے گئے جنہیں اسٹکی بم کہا جاتا ہے۔دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ہمارا کابل میں ہوئے دھماکوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔علاوہ ازیں مشرقی شہر جلال آباد میں بھی ایک گاڑی کو حملے میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے جبکہ صوبہ پروان میں بھی ایک سینئر سیکیورٹی عہدیدار کو نشانہ بنایا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…