لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں کوئی اتحادی عمران خان سے پیچھے نہیں ہٹ رہا اور پنجاب میں کم ہونے کے بجائے ایک سیٹ بڑھے گی،بلاول بھٹو بالغ ہو گئے ہیں، انہوں نے ٹھیک کہا ہے کہ جلسوں سے کوئی نتیجہ نہیں نکلا ، جسٹس عظمت سعید عظیم نام ہے ،اگر انہیں براڈ شیٹ کی
تحقیقات کیلئے جسٹس عظمت سعید قبول نہیں تو کیا جسٹس افتخار یا جسٹس قیوم قبول ہے،آنے والے دنوں میں دیکھنا ہے یہ کیا رخ اختیا رکرتا ہے ، جس نے بھی جرم کیا ہے اس کا تعلق چاہے کسی بھی جماعت سے ہو اسے پھکی ملنی چاہیے ۔ لاہور میں امن وامان کے حوالے سے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ شید نے کہا کہ پی ڈی ایم نے جس طرح الیکشن کمیشن کے باہر اپنا رویہ رکھا اگر یہی رویہ رکھیں گے تو ہم ان سے تعاون کے لئے تیار ہیں ۔ یہ خوش آئند ہے کہ اپوزیشن سینیٹ او رضمنی انتخابات میںحصہ لے رہی ہے اور استعفوں کے فیصلے کو موخر کیا ہے ۔ یہ تین باتیں سن لیں حکومت نہ اسرائیل کو تسلیم کر رہی ہے ، نہ ختم نبوت میں کوئی ترمیم اور نہ ہی کشمیر کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ کیا جارہا ہے ، مولانا فضل الرحمان کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے ہیں لیکن عمران خان کی ان سے زیادہ خدمات ہیں اور انہوں نے اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر اس مسئلے کو اٹھایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ براد شیٹ کے معاملے پر انہیں جسٹس عظمت سعید قبول نہیں، کیا ان کے لئے جسٹس افتخار اور جسٹس قیوم ہوں ، جسٹس عظمت سعید غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل او رعظیم جج ہیں ، یہ ریکارڈ پر رکھ لیں کہ بالآخر اس کا بڑے پیمانے پر فیصلہ ہونا ہے ، ابھی یہ ایسے ہی چلے گا لیکن دیکھنا
یہ ہے کہ یہ کیا رخ اختیار کرتا ہے ۔ جس نے جرم کیا ہے اس کا تعلق چاہے کسی بھی جماعت سے ہو اسے پھکی ملنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں اب ساری جماعتیں آگئی ہیں ، عمران خان نے تو کہہ دیا ہے کہ اسے بیشک اوپن کر دیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج فضل الرحمان کو قائد اعظم کا مزار یاد آ گیا ہے انہوںنے پہلے جو
باتیں کی تھیں انہیں یہاں دہرانا بھی مناسب نہیں ۔ ختم نبوت کے معاملے پر تو فضل الرحمان او ر(ن) لیگ نے ووٹ دئیے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی سینیٹ انتخابات میں وزیر اعظم سے پیچھے نہیں ہٹ رہا بلکہ تحریک انصاف کی پنجاب میں ایک آدھ سیٹ بڑھے گی ،میری بات ریکارڈ کر لیں کہ جو لوگ یہ سوچے بیٹھے ہیں کہ
عمران خان سپریم کورٹ میں اس لئے جارہا ہے تاکہ ووٹ نہ کم ہوں تو سینیٹ انتخابات پنجاب میں سیٹ کم ہونے کے بجائے ایک سیٹ بڑھے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ فضل الرحمان ویسے ہی ان کے پیچھے لگے ہوئے ہیں، وہ خراب ہوں گے، میں سمجھتا ہوں کہ فضل الرحمن نے اسرائیل، کشمیر، ختم نبوت کے نام پر اس قوم کا بڑا وقت
ضائع کیا ہے، اس ملک میں کسی کی جرات ہے کہ وہ ان چیزوں کے خلاف ہو سکے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ جب دینی مدرسوں کے طلبہ نے رائفل اٹھائی ہوئی تھی تو مولانافضل الرحمن پرویز مشرف سے ملا کرتے تھے اور ان کے ساتھ تھے، اکرم درانی اور دیگر موجود ہوتے تھے، میں بھی ان
اجلاسوں میں موجود ہوتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ آئین اور قانون کے دائرے میں ہوا تو ہم بھی ان کے لیے کوئی مسئلہ پیدا نہیں کریں گے، جس طرح سے وہ الیکشن کمیشن کے سامنے آئے اگر اس طرح آئیں گے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے بلاول بھٹو بالغ ہو گئے ہیں، نہوں نے ٹھیک کہا
ہے کہ ان جلسوں سے کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے اور جب آدمی سچ بولنے لگتا ہے تو لاہور کا میڈیا کے اس راستے میں رکاوٹیں کھڑے کرتا ہے۔ایک نجی ٹی وی کے دفتر کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اربوں روپے نیب میں جمع کرانے اور پھر سپریم کورٹ کے ذریعے واپس لینے والے براڈ شیٹ کے ذریعے بے
نقاب ہونے جارہے ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ پانامہ ٹو بننے جارہا ہے، ایک ماہ کے اندر اندر بہت کچھ کھل کر سامنے آجائے گا اور اربوں روپے نیب میں جمع کرانے اور پھر سپریم کورٹ کے ذریعے واپس لینے والے نقاب ہونے جارہے ہیں۔شیخ رشید نے قرار دیا کہ سیاست دلچسپ مرحلے میں داخل ہونے جارہی ہے ۔انہوں نے دعوی کیا کہ حکومت کے اپنی تمام اتحادی جماعتوں کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور سینیٹ انتخابات میں حکومت اتحاداضافی سیٹ حاصل کرے گا۔