جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

ڈونلڈ ٹرمپ کا کون سا فیصلہ برقرار رکھا جائیگا؟ جوبائیڈن کے نامزد وزیر خارجہ نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 21  جنوری‬‮  2021 |

واشنگٹن (این این آئی )نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن انتظامیہ کے نامزد وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہاہے کہ جوبائیڈن مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا حصہ تسلیم کرنے کا ٹرمپ کا فیصلہ واپس نہیں لیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جوبائیڈن انتظامیہ کے نامزد وزیر خارجہ انٹونی بلنکن

نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا امریکا کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ یمن کے حوثی باغیوں سے متعلق فیصلے پر بھی دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، فیصلے سے انسانی بحران سنگین ہونیکا خطرہ درپیش ہے۔علاوہ ازیں نامزد وزیرخارجہ نے روس سے ہتھیاروں کے موجودہ معاہدے میں ایک سال توسیع کا بھی عندیہ دیا۔دوسری جانب مریکا کے نئے صدر جوزف بائیڈن کی حلف برداری پر مشرق ومغرب کے عالمی لیڈروں نے انھیں مبارک باد پیش کی ہے اور ان کے لیے ملے جلے جذبات کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بائیڈن اور ان کی نئی انتظامیہ کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے اور اپنی مشترکہ ترجیحات پر کام کرنے کا منتظر ہوں۔ان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا ، وبا کے بعد بہتر مستقبل کی تعمیر

اور ہماری بین البراعظمی سکیورٹی کو مضبوط بنانا شامل ہے۔یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان دیر لیون نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ امریکا واپس آگیا ہے اور یورپ ایک سابقہ اور آزمودہ کار شراکت دار سے دوبارہ روابط کے لیے تیار ہے تاکہ ہمارے اتحاد میں ایک نئی روح پھونکی جاسکے۔

میں جو بائیڈن کے ساتھ مل کر کام کرنے کی منتظر ہوں۔جرمن صدر فرینک والٹر اسٹینمائر نے صدر بائیڈن کی حلف برداری کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ۔ اس میں انھوں نے کہا کہ آج جمہوریت کے لیے ایک اچھا دن ہے۔ریاست ہائے متحدہ امریکا میں جمہوریت نے بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے۔

امریکا میں ادارہ جاتی سطح پر اس کو تارتار کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں لیکن اس کے باوجود انتخابی ورکروں ، گورنروں ، عدلیہ اورکانگریس نے خود کو مضبوط ثابت کیا ہے۔آج جب جوبائیڈن صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا رہے ہیں اور وائٹ ہاس منتقل ہورہے ہیں تو مجھے بہت سکون ملا ہے۔

میں یہ جانتا ہوں کہ جرمنی میں بہت سے لوگوں کے یہی احساسات ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ بائیڈن کی انتخابی جیت دراصل جمہوریت کی انتہائی دائیں اور اس کے تین طریقوں کے مقابلے جیت ہے۔ یہ بڑے پیمانے پر فریب ، قومی تقسیم اور گالم گلوچ اور جمہوری اداروں میں تشدد ہے۔

پانچ سال قبل ہم نے یہ سوچا تھا کہ ٹرمپ ایک برا لطیفہ ہے لیکن پانچ سال کے بعد ہمیں یہ احساس ہوا ہے کہ انھوں نے تو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہی کو خطرے سے دوچار کردیا ہے۔اطالوی وزیراعظم جیوسپے کونٹے نے پارلیمان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بائیڈن کی صدارت

اور ان کے ساتھ مل کر فوری طور پر اٹلی کی جی 20 کی صدارت پر کام کے منتظر ہیں۔ہمارا ایک مشترکہ کثیرالجہت ایجنڈا ہے۔ یہ موسمیاتی تبدیلی سے گرین اور ڈیجیٹل تبدیلی اور سماجی شمولیت تک پھیلا ہوا ہے۔کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صدر جو بائیڈن کو براہ راست

تہنیتی پیغام تو نہیں دیا لیکن انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس اسلحہ پر کنٹرول کے نیواسٹارٹ معاہدے میں توسیع کے لیے تیار ہے۔انھوں نے کہا کہ روس اور اس کے صدر اس معاہدے کو برقرار رکھنے کے حق میں ہیں۔اگر ہمارے امریکی ساتھی اس معاہدے کو برقرار

رکھنے کے لیے سیاسی عزم کا اظہار کرتے ہیں تو ہم اس کا خیرمقدم کرسکتے ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کمالا ہیرس کو ان کی تاریخی حلف برداری پر مبارک باد دی ہے اور جوبائیڈن کو یہ یاددہانی کرائی ہے کہ ان کے درمیان تو برسوں

پرانا یارانہ ہے۔انھوں نے کہا کہ میں امریکا اور اسرائیل کے درمیان اتحاد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے آپ سے مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔میں اسرائیل اور عرب دنیا کے درمیان امن کو جاری رکھنا چاہتا ہوں اور مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنا چاہتاہوں۔ ان میں سب سے بڑا ایران سے درپیش

خطرہ ہے۔غزہ کی حکمراں فلسطینی جماعت حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے ایک بیان میں کہا کہ انھیں ٹرمپ کی رخصتی پر کوئی افسوس نہیں ہے۔وہ دنیا میں ناانصافی ، تشدد اور انتہا پسندی کو اسپانسر کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ تھے اور وہ ہمارے عوام کے خلاف اسرائیل کی جارحیت اور قبضے کے براہ راست شراکت دار تھے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جوزف بائیڈن کو ہمارے عوام کے خلاف گم راہ کن اور غیر منصفانہ پالیسیوں کا خاتمہ کرنا چاہیے اور خطے میں سلامتی اور استحکام کی نئی بنیادیں رکھنی چاہییں۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…