اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی 2خواتین وائٹ ہائوس ٹیم میں شامل

datetime 20  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد، واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن نے بھارتی زیرقبضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی دو خواتین کو اپنی وائٹ ہاوس ٹیم میں شامل کرلیا۔روزنامہ نوائے وقت میں جاوید صدیق کی شائع خبر کے مطابق سمیرا فاضلی کو صدر جوبائیڈن نے

وائٹ ہائوس کی قومی معاشی کونسل میں ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔ وائٹ ہائوس کی نیشنل اکنامک کونسل صدر کو معاشی امور کے بارے میں مشورے دیتی ہے۔ سمیرا فاضلی اس سے قبل اٹلانٹک بنک میں کلیدی عہدہ پر کام کر چکی ہیں۔ اس سے قبل صدر جوبائیڈن نے کشمیر سے تعلق رکھنے والی خاتون امریکی شہری عائشہ شاہ کو وائٹ ہائوس میں ڈیجیٹل سٹرٹیجی ٹیم میں ڈائریکٹر انویسٹمنٹ مقرر کیا تھا۔ سمیرافاضلی اوبامہ انتظامیہ میں بھی وائٹ ہاوس کی نیشنل اکنامکس کونسل میں خدمات انجام دے چکی ہیں۔ سمیرافاضلی امریکہ کی YALE یونیورسٹی کی گریجویٹ ہیں اور انہوں نے ہاورڈکالج سے گریجویشن کی ہے۔ دوسری جانب امریکی نو منتخب صدر جو بائیڈن نے ایک اورپاکستانی  نژاد امریکی شہری سلمان احمد کو اپنی خارجہ پالیسی کی ٹیم میں شامل کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں کہا گیا کہ سلمان احمد اوباما نیشنل سیکورٹی کونسل میں اسٹریٹیجک پلاننگ کے سربراہ کی حیثیت سے فرائض انجام

دے چکے ہیں اور وہ بحیثیت ڈائریکٹر پالیسی پلاننگ، امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں شمولیت اختیار کریں گے۔سلمان احمد اقوام متحدہ میں امریکی مشن کے چیف آف اسٹاف اور اقوام متحدہ میں امریکی مستقل نمائندے کے سینیئر پالیسی ایڈوائزر بھی رہ چکے ہیں۔سال 2009 میں امریکی اسٹیٹ

ڈپارٹمنٹ کے ساتھ منسلک ہونے سے قبل سلمان احمد نے پرسٹن یونیورسٹی کے وڈرو وِلسن اسکول آف پبلک اینڈ انٹرنیشنل افیئرز میں وِزیٹنگ پروفیسر اور ریسرچ اسکالر کی خدمات انجام دیں۔علاوہ ازیں انہوں نے اقوامِ متحدہ کے لیے تقریبا 15 برس کام کیا جس میں اقوام متحدہ کے امن

آپریشن کے سربراہ کے لیے چیف اآف اسٹاف کا عہدہ بھی شامل ہے۔سلمان احمد نے یونیورسٹی آف کیمبرج سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز کی سند جبکہ نیویارک یونیورسٹی کے اسٹرن اسکول آف بزنس سے معاشیات میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی تھی۔دریں اثنا امریکی نو منتخب صدر

جوبائیڈن کی ماحولیات کی ٹیم کے لیے منتخب ہونے والے پاکستانی نژاد علی زیدی نے کہا ہے کہ نومنتخب صدر نے جب فون کیا تو میں حیران تھا بلاشبہ یہ میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔خیال رہے کہ جوبائیڈن نے علی زیدی کا نام بطور ڈپٹی نیشنل کلائمیٹ ایڈوائزر نامزد کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ماحولیات سے متعلق وائٹ ہائوس کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر علی زیدی نے اپنے حالیہ ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ نومنتخب صدر جو بائیڈن نے مجھے فون کیا تو میں حیران تھا، یہ میرے لیے اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے ہمیں حکومت کے ایک مکمل طرز عمل کی ضرورت ہے، ایسے طرز عمل کی ضرورت ہے جو ملازمتوں کی حوصلہ افزائی اور انصاف کو فروغ دے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…