منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

نیب نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کا ریفرنس دائر کر دیا

datetime 19  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن) سندھ میں توانائی منصوبوں میں اختیارات کے غلط استعمال اور خلاف ضابطہ فنڈز جاری کرنے کے الزام میں نیب راو لپنڈی نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کیخلاف ریفرنس دائر کردیا۔نیب راولپنڈی نے وزیراعلی سندھ کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کیا جس میں کہا گیا کہ سندھ میں توانائی کے

منصوبوں میں خلاف ضابطہ فنڈز جاری کئے گئے، نوری آباد پاور کمپنی، سندھ ٹرانمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی منصوبے میں اربوں کی ہیر پھیر کی گئی۔واضح رہے کہ چند روز قبل جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل میں نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف ریفرنس بھی دائر کیا ہے۔ نیب نے سلیم مانڈوی والا کو کڈنی ہلز پلاٹس الاٹمنٹ کیس میں باقاعدہ ملزم نامزد کردیا۔ ان پر سرکاری پلاٹس اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید کو بیچنے میں اعجاز ہارون کی سہولت کاری کا الزام ہے۔دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری نے عمرکوٹ ضمنی انتخاب جیتنے پر پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کامیابی کی تاریخ رقم کریگی، نیا سال پیپلز پارٹی کی کامیابیوں کا سال ہوگا۔اپنے بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پی ایس 52 کے عوام کا بے حد مشکور ہوں۔انہوں نے کہا کہ امیر علی شاہ کی جیت عوام کا پیپلز پارٹی پر اعتماد کا مظہر ہے۔آصف زرداری نے ہدایت کی کہ پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندے اپنے اپنے حلقے کے عوام کی خدمت کریں۔انہوں نے کہا کہ صحت اجازت دیتی تو جیالوں کے جشن میں خود بھی شریک ہوتا۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کامیابی کی تاریخ رقم کریگی، نیا سال پیپلز پارٹی کی کامیابیوں کا سال ہوگا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…