منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

چین سے مقابلے کے لئے امریکہ کا بھارت کو مضبوط بنانے کا انکشاف

datetime 17  جنوری‬‮  2021 |

واشنگٹن/اسلام آباد (این این آئی) امریکی مشیرقومی سلامتی کے دفتر سے سامنے آنے والی ایک دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا جنوبی بحرالکاہل کے خطے میں چین کا مقابلہ کرنے کیلئے بھارت کودفاعی اور معاشی طورپرمضبوط بنانے کی کوششیں کررہا ہے جس کے پاکستان کی سلامتی پر بھی دور رس اثرات مرتب

ہونگے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی بحرالکاہل فریم ورک کے حوالے سے 10 صفحات پر مشتمل اس دستاویز میں اس بات کا احاطہ کیا گیا کہ کس طرح 2030 تک چین کو دنیا کی نمبر 1 معیشت بننے سے روکنا ہے۔اس منصوبے کی منظوری فروری 2018 میں ٹرمپ انتظامیہ نے دی تھی،اب دیکھنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ اسے جاری رکھ سکتی ہے یا نہیں۔دستاویز سے پتہ چلتا ہے کہ خطے میں بھارت کو لیڈ رول دینے کیلئے امریکا اپنے اتحادی ممالک کو بھی ساتھ ملانے کی کوششیں کریگا۔خطے میں امریکی مفادات کے تحفظ امریکا بھارت کو خطے میں اپنا سب سے بڑا دفاعی شراکت دار بنائے گا۔اسے نیوکلیئرسپلائیرزگروپ کی رکنیت دلانے کی بھی کوشش کی جائیگی۔بھارت کی فوجی،انٹیلی جنس اور سفارتی سطح پر ہرطرح کی حمایت کی جائیگی۔چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انشیوٹو منصوبے کے حوالے سے چین کی طرف سے شروع کی گئی انفرمیشن مہم اور بیانیہ کوغلط ثابت کرنے کیلئے پورا زور لگایا جائیگا۔تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا پاکستان اورچین کے درمیان سی پیک منصوبے کی بھی مخالفت کررہاہے۔امریکا کی یہ مہم چین کے ساتھ ساتھ پاکستان کیلئے بھی خطرناک ہے۔سینٹ میں خارجہ امورکمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکا کا یہ منصوبہ پاکستان کی سلامتی کیلئے

خطرناک ہے لیکن امریکا کے اندرونی خلفشار اور دنیا میں امریکا کی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کیلئے صدر بائیڈن کیلئے اس منصوبے پر عملدرآمد مشکل ہوگا۔دوسری طرف پاکستانی عہدیدار بھارت اورامریکا میں دفاعی اور معاشی تعاون کو پریشان قراردیتے ہیں۔ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس سے پاکستان اور بھارت کے درمیان روایتی

توازن خراب ہوگا۔پاکستان کے سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کو امر یکہ کے سامنے اٹھا رہے ہیں،لیکن مبصرین کا کہنا تھا کہ اس بات کا امکان کم ہی ہے کہ امریکا اپنے مفادات کے مقابلے میں پاکستان کی تشویش پرکوئی توجہ دے گا۔ایک دور تھا جب امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کے معاملے میں توازن قائم رکھنا چاہتا تھا لیکن چین کی طاقت بڑھنے کے ساتھ ہی اس کا جھکاو اب پوری طرح بھارت کی طرف ہوگیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…