بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

خاتون اول بشریٰ بی بی کے ساتھ آپ کا کیا رشتہ ہے؟ سابق اداکارہ نور بخاری کے جواب نے صارفین کو حیران کر دیا

datetime 15  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر اپنے زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کرنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری کہتی ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اْن کے لیے ایک ماں سے بڑھ کر ہیں۔شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے گزشتہ روز سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر

ایک سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں اْن کے چاہنے والوں نے اْن سے مختلف سوالات کیے۔انہی صارفین میں سے ایک صارف نے نور بخاری سے وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے متعلق سوال پوچھا۔صارف نے پوچھا کہ ’عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی عرف پنکی آنٹی سے آپ کا کیا رشتہ ہے؟انسٹاگرام صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نور بخاری نے کہا کہ ’میری نظر میں بشریٰ بی بی کا ایک خاص مقام ہے، وہ میرے لیے ایک ماں سے بڑھ کر ہیں۔خیال رہے کہ نور بخاری نے بشریٰ بی بی کے کہنے پر ہی شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کی تھی۔نور بخاری نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے اپنی مرشد بشریٰ بی بی کے کہنے پر ہی عبایا اور حجاب زیب تن کیا اور اب انہوں نے مکمل طور پر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ مرشد بشریٰ بی بی سے ایک عزیز کے ذریعے ملیں اور ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی آئی۔یہی وجہ ہے کہ نور بخاری بشریٰ بی بی کی اس قدر عزت کرتی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر نور بخاری گزشتہ کئی عرصے سے اپنے زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کررہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…