منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

غیر ملکیوں کے لیے بری خبر، سعودی حکومت کا سخت اقدام، ایسا فیصلہ سنا دیا جس نے سب کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

datetime 10  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض ( آن لائن ) سعودی عرب میں ٹیکسی سروس اوبر اور کریم چلانے والے غیر ملکیوں کے لیے بری خبر ، سعودی حکومت نے مملکت میں غیر ملکی ڈرائیوروں کو کام کرنے سے روک دیا۔ غیر ملکی ڈرائیوروں کے اوبر اور کریم اکاؤنٹ بھی  معطل کیے جا رہے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں اب کوئی غیر ملکی ڈرائیور اوبر اور کریم نہیں چلا سکے گا

اب سعودی عرب میں صرف سعودی مقامی شہری ہی ٹیکسی سروس اوبر اور کریم چلا سکیں گے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے بین الاقوامی ٹیکسی سروسز کی انتظامیہ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ اور سعودی عرب میں اوبر اور کریم پر رجسٹرڈ غیر ملکیوں کے اکاؤنٹ معطل کرنے کا عمل بھی شروع کیا جا چکا ہے۔اوبر اور کریم سروس پر غیرملکیوں پر پابندی کے بعد سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی ٹیکسی ڈرائیور کے طور پر روزگار نہیں کما سکیں گے۔بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت اس فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کروائے گی۔ تاکہ مملکت میں موجود ہزاروں بے روزگار سعودی شہریوں کو آن لائن ٹیکسی سروس میں شامل ہو کر روزگار کمانے اور اپنی آمدنی میں اضافہ کرنے کا موقع مل سکے۔اس فیصلے سے سعودی معیشت مزید مستحکم ہو گی، مقامی افراد میں بے روزگاری بھی کم ہو گی اور مجموعی قومی پیداوار میں بھی اضافہ ہو گا۔جو آن لائن ٹیکسی سروسز اس پابندی کی خلاف ورزی کریں گے، انہیں اس حوالے سے تشکیل کردہ چارٹ کے مطابق جرمانوں کا سامنا کرنا ہو گا۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…