اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

افغان سرزمین پر بھارت کا چہرہ پھر بے نقاب،بھارتی سیاح نے کمسن افغان لڑکی کی عزت پامال کر نے کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی

datetime 3  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد /کابل (این این آئی)افغانستان میں ہندوستان کی غیر اخلاقی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں جس کے بعد افغان سرزمین پر بھارت کا چہرہ پھر بے نقاب ہوگیا ،بھارتی فوج کیساتھ شہری بھی آبرو ریزی ، تشدد جیسے گھناؤنے کھیل میں ملوث نکلے ،افغانستان میں بھارتیوں کے ہاتھوں بچوں سے آبرو ریزی، ویڈیوز بنانے کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آگیا ،افغان دارالحکومت کابل میں

کم سن بچی سے آبرو ریزی کا گھناؤنا فعل، بھارتی گروہ ملوث نکلا۔ افغان پولیس کے مطابق بھارتی سیاح دیپ ڈیسائے کی کابل میں 15 سالہ افغان لڑکی کی آبر رویزی کی ،بھارتی سیاح دیپ ڈیسائے نے 28 دسمبر 2020ء کو مکروہ جرم کیا۔ افغان پولیس سپرنٹنڈنٹ کے مطابق دیپ ڈیسائے نے افغان لڑکی کو دھمکایا، لڑکی نے واقعے سے متعلق خاندان کو نہ بتایا، بھارتی سیاح نے ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کر دی جو وائرل ہو گئی۔ افغان پولیس کے مطابق مقدمہ درج، چار تھانوں کی ٹیمز تشکیل دی گئیں، ایک ملزم گرفتار ہوا، بھارتی سیاح دیپ ڈیسائے کو گرفتار کر لیا گیا۔افغان پولیس سپرنٹنڈنٹ راشد کے مطابق پولیس ٹیمیں دیگر ملزمان کی تلاش میں سرگرداں، تمام ملوث افراد بالغ ہیں، ویڈیو کی آن لائن تشہیر کو روکنے کیلئے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔ افغان میڈیا کے انکشاف کے مطابق یہ پہلی بار نہیں کہ افغانستان میں افغان بچی کی آبر و ریزی میں بھارتی ملوث پایا گیا ہو، بھارتی دفاعی اتاشی بریگیڈیئر ایس کے نارائن نے بھی افغان لڑکی کی آبرو ریزی کی تھی۔افغان میڈیا کے مطابق بھارتی سفارتخانہ میں متعین دفاعی اتاشی کو بعد ازاں ملک بدر کر دیا گیا تھا، افغان لڑکی نے تعلیمی وظیفے کے حصول کیلئے سفارتخانہ میں درخواست دی تھی۔ افغان میڈیا کے مطابق درندہ صفت بھارتی دفاعی اتاشی بریگیڈیئر نارائن نے لڑکی کو سفارتخانہ میں ہی آبر و ریزی کا نشانہ بنا ڈالا، افغان حکومت نے بھارتی دفاعی اتاشی کو دیس نکالا دیا لیکن جرم پر کوئی قانونی کارروائی نہ کی۔ افغان میڈیا کے مطابق تین ہفتے قبل بھی تین بھارتی فوجیوں نے اپنے ہی ملک کی عزت کو چلتی ٹرین میں تار تار کر دیا، بھارتی فورسز مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی خواتین کو آبرو ریزی کا نشانہ بنا رہی ہیں،بھارتی فوج، اقوام متحدہ امن مشنز میں بھی آبر و ریزی کے واقعات میں ملوث رہیں،غیرملکی خواتین سیاح کیلئے ہندوستان جہنم بن چکا،کئی غیرملکی خواتین، بھارتی شہریوں کے ہاتھوں آبرو ریزی کا نشانہ بن چکیں،عالمی سطح پر آبرو ریزی کے واقعات میں ہندوستانی دارالحکومت نئی دہلی سرفہرست ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…