جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ایران سو گ میں ڈوب گیا معروف ایرانی مذہبی رہنما انتقال کر گئے

datetime 2  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران کے قدامت پسند مذہبی رہنما آیت اللہ محمد تقی 85 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔آیت اللہ محمد تقی مصباح معدے کے عارضے میں مبتلا تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آیت اللہ تقی 2005 سے 2013 تک سابق صدر احمدی نژاد کے روحانی مشیر بھی رہے۔آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی 1934 میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم کے بعد 1947 میں وہ اپنے ایک رشتہ دار

شیخ احمد آخوندی سے متاثر ہوکر دینی تعلیم کے لیے مدرسہ علمیہ شفیعیہ میں داخلہ لیا اور حوزہ کے مقدمات کو یزد میں پڑھا۔آیت اللہ تقی نے حوزہ کے رسمی دروس کے ساتھ ساتھ دیگر علوم جیسے فزکس (طبیعیات)، کیمسٹری (کیمیا)، فیزیالوجی (فعلیات) اور فرنچ زبان کو بھی محققی رشتی نامی ایک عالم سے پڑھتے رہے۔وہ جتہد، فلسفی، مفسر قرآن اور حوزہ علمیہ قم کے پروفیسروں میں سے تھے۔امام خمینی تعلیمی تحقیقی ادارہ (موسسہ آموزشی پژوہشی امام خمینی)کی صدارت، مجلس خبرگان رہبری (ایران کی سپریم کونسل جو سپریم مذہبی و سیاسی لیڈر کو چنتی ہے،کی رکنیت، شورائے عالی انقلاب فرہنگی (تہذیبی انقلاب کی اعلی مشاورتی کمیٹی)کی رکنیت، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم(حوزہ علمیہ قم کے اساتید کی مجلس)کی رکنیت اور مجمع جہانی اہل بیت (اہل بیت عالمی اسمبلی)کی اعلی مشاورتی کمیٹی کی صدارت آپ کی خدمات میں سے رہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…