اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

ملک وقوم کیلئے خدمات، ملکہ برطانیہ کی جانب سے اعزازات کا اعلان، چوبیس پاکستانی بھی شامل

datetime 1  جنوری‬‮  2021 |

لندن (آن لائن) ملکہ برطانیہ نے ملک وقوم کیلئے بے لوث خدمات سرانجام دینے والے ایک ہزار ایک سو تئیس افراد کیلئے اعزازات کا اعلان کر دیا، نامزد افراد میں پاکستانی نژاد برطانوی بھی شامل ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آٹھ سو تین افراد کو کمیونٹی سروسز

کیلئے چنا گیا۔ اعزاز پانے والوں میں انچاس فیصد خواتین شامل ہیں۔ برطانیہ کیلئے بے لوث خدمات انجام دینے والوں کو اعزازات ملیں گے۔ حتمی فہرست میں چوبیس سے زائد پاکستانی بھی شامل ہیں۔سی بی ای کا اعزاز پانے والوں میں قانون دان فیاض افضل اور امپریل کالن لندن کے نیورولوجسٹ پروفیسر رعد شاکر شامل ہیں۔ اولڈہم کے انور علی، پینڈل کے اظہر علی، لوٹن کی فوزیہ تنویر اور شعبہ طب کی نامور شخصیت پروفیسر فرح ناز بھٹی بھی شامل۔لندن کے حمزہ علی کو تعلیمی خدمات، حلیمہ کاسل کو فنون لطیفہ، ڈاکٹر طیب اور ڈاکٹر عامر حنان کو وبا میں طبی سہولیات، گلاسگو کے عبدالمجید کو امداد باہمی اور حلیمہ یوسف کو خصوصی بچوں اور نوجوانوں کو خدمات مہیا کرنے پر اعزازات کا حقدار قرار دیا گیا۔او بی ای میڈلسٹس کیٹگری میں سمیرا احمد کو وبا میں جانوروں کی صحت بارے خدمات، ڈاکٹر عظیم عالم کو طبی سہولیات، سلمیٰ بی کو کرکٹ کے میدان میں اعلی کارکردگی، ضیا الاسلام کو کمیونٹی سروسز اور ندیم صادق خان کو کورونا وبا میں ہاؤسنگ کی خدمات پر اعزازسے نوازا گیا۔1123 اعزاز پانے والوں میں انچاس فیصد خواتین ہیں۔ یہ اعزازات سارا سال وقفے وقفے سے ملکہ برطانیہ اور شاہی خاندان کے افراد کے ہاتھوں سے دیے جاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…