جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

سعودی عرب میں قید عالم دین کے بیٹے کی جوبائیڈن سے مدد کی اپیل

datetime 1  جنوری‬‮  2021 |

الریاض(این این آئی) سعودی عرب میں پابند سلاسل ایک سرکردہ عالم دین سلمان العودہ کے امریکا میں مقیم بیٹے عبداللہ العودہ نے نو منتخب صدر جوبائیڈن سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے والد کی سعودی قید سے رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔نیویارک ٹائمز کے مطابق سعودی مبلغ

سلمان العودہ کے بیٹے عبد اللہ العودہ  نے  نومنتخب امریکی صدر  جو بائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی حکام پر سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔عبداللہ العودہ نے موجودہ سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان پرڈاکٹر سلمان العودہ کو اذیتیں دے کر قتل کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے لکھا ہے کہ سعودی عرب آہستہ آہستہ میرے والد کو مارنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے جس طرح ایک خاتون سماجی کارکن جین الھزلول کو سعودی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں ساڑھے پانچ سال قید کی سزا سنائی۔ اسی طرح وہ سلمان العودہ کو بھی سنگین قید کی سزا دلوانے کی کوشش کررہے ہیں۔عرب دنیا کے ڈیموکریسی سنٹر میں خلیجی امور کے ایک محقق العودہ نے کہا اس طرح الہذلول کو جیل کی سلاخوں سے نکالا جاسکتا ہے۔ ان کے والد سلمان العودہ بھی نام نہاد الزامات کے تحت قید ہیں۔ سعودی عرب کی حکومت ان سیاسی قیدیوں کو سلامتی کے لیے خطرہ بنا کر انہیں قتل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نو منتخب امریکی صدر پر زور دیا کہ وہ سلمان العودہ اور دیگر سیاسی قیدیوں کی سعودی جیلوں سے رہائی کو اپنے ایجنڈے میں شامل کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…