اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی نے 21جنوری کو کراچی میں اسرائیل مردہ باد مارچ کا اعلان کردیا ،قیادت پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمن کریں گے ،جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹر ی جنرل مولانا محمد امجد خان نے اپنے بیان میں کہا اسرائیل مردہ باد مارچ میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی قیادت کو بھی دعوت دی جائے گی،وفاقی وزرا کی بیک وقت پریس کانفرنسز
بتا رہی ہیں کہ مولانا فضل الرحمن کی سیاست نے حکومت کو ہلاکر رکھ دیا ہے حکومت بہت پریشان ہے ، جے یو آئی کے اندرونی معاملات پر تبصرہ کرنے کے بجائے شبلی فراز اور علی امین گنڈا پور اپنی پارٹی کے جسٹس (ر)وجیہہ الدین،حامد خان،فوزیہ قصوری ، اکبر ایس بابر اور دیگر پارٹی رہنمائوں کے بیانات اور فارن فنڈنگ کیس کا قوم کو جواب دیں ۔