راولپنڈی (اے پی پی) اگلے تعلیمی سال سے بورڈ امتحانات کے پیٹرن میں تبدیلی کا فیصلہ، امتحانات میں رٹا سسٹم کو ختم کرنے کیلئے کانسپچوئل سوالات کی بنیاد پر پیپر بنایا جائے گا، اس مقصد کیلئے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے سمری منظوری کیلئے بھجوا دی ہے، سمری کے مطابق اگلے سال نویں، دسویں اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں کانسپٹ سوالات شامل ہوں گے۔
رٹا سسٹم کو امتحانات سے مرحلہ وار ختم کردیا جائے گا۔ پہلے سال 25فیصد کانسپچول سوالات شامل ہوں گے، دوسرے سال 50 فیصد کانسپچول سوالات شامل ہوں گے جبکہ تیسرے سال پورا پیپر کانسپچول کردیا جائے گا، سمری کی منظوری ہوتے ہی لاہور سمیت پنجاب کے تمام بورڈز کو نئے پیٹرن کے تحت پیپرز تیار کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔