پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

کسانوں کا احتجاج شدت اختیار کرگیا بھارتی سپریم کورٹ نے مودی حکومت پر بجلیاں گرادیں احتجاج رکوانے کی درخواست پر زبردست فیصلہ سنا دیا،کسانوں کا جشن

datetime 20  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ نے متنازع زرعی قوانین کے خلاف جاری کسانوں کا احتجاج رکوانے کی مودی سرکار کی درخواست مسترد کردی ،کسان تحریک سے متعلق سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران بھارتی چیف جسٹس نے کہا ہے کہ کسانوں کو

احتجاج کرنے کا حق حاصل ہے اور عدالت کے مطابق احتجاج قومی مسئلہ بن سکتا ہے۔کسانوں نے اس فیصلے پر خوشی اظہار کیا۔ دوسری جانب بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں سخت سردی کے باوجود کسانوں کا 3 نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج 24ویں روز بھی جاری رہا۔26نومبر سے جاری کسانوں کے احتجاج کے دوران اب تک 25کسان ہلاک ہوچکے ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں سخت سردی کے باوجود کسانوں کا 3 نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج 24ویں روز بھی جاری رہا۔26نومبر سے جاری کسانوں کے احتجاج کے دوران اب تک 25کسان ہلاک ہوچکے ہیں۔ادھر کانگریس نے 25 کسانوں کی اموات کا ذمہ دار مودی حکومت کو قرار دیدیا۔علاوہ ازیں بھارتی ریاست ہریانہ کے ڈی جی پولیس نے عرب میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 14 کسان سخت سردی اور ہارٹ اٹیک سے ہلاک ہوئے، دیگر کسان مظاہرے کیلئے آتے ہوئے سڑک حادثو ں میں ہلاک ہوئے۔کسان رہنمائوں نے مظاہروں کے دوران مرنے والوں کی یاد میں

یومِ سوگ منایا۔کسان رہنمائوں کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ ہر گائوں میں جان دینے والے کسانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقع پر کسانوں نے یہ بھی کہاکہ زرعی قوانین کی منسوخی تک گھر واپس نہیں جائیں گے۔دوسری جانب رہنما کسان تحریک کا کہنا تھاکہ

مودی کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے شعبہ زراعت کی نجکاری کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت میں کاشتکاروں کے مظاہروں سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، مودی کے غلط فیصلوں کے سبب ملک کو روزانہ تین ہزار پانچ سو کروڑ روپے کا نقصان

ہو رہا ہے ۔اس سے قبل مودی سرکار کو مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاون نافذ کرنے پر دنیا بھر میں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے ، عالمی میڈیا نے بھارت کے بین الاقوامی دہشتگرد نیٹ ورک سے رابطوں سے متعلق رپورٹس جاری کی ہیں جبکہ اقوام متحدہ نے معاملے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…