اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکمران جماعت پی ٹی آئی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے آئندہ سینٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کے ناموں پر غور اورجوڑتوڑ شروع کر دیا ہے، روزنامہ جنگ میں مقصود اعوان کی شائع خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو پنجاب، سندھ اور بلوچستان
سے اضافی نشستیں ملنے کا امکان ہے،پاکستان تحریک انصاف، ایم کیو ایم، مسلم لیگ (ق) جی ڈی اے نے سینٹ ٹکٹ کے لئے امیدواروں سے جنوری میں درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے،حکومت کی اتحادی جماعتوں مسلم لیگ (ق)ایم کیو ایم اور جی ڈی اے نے سینٹ میں اپنا وجود قائم رکھنے کے لئے حکمران جماعت کی اعلیٰ قیادت سے ایک ایک نشست پر اپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے حمایت کے لئے رابطے کئے۔ وزیراعظم عمران خاں اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے ہی سینٹ امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دیں گے. مسلم لیگ (ق) کے پنجاب میں قومی اسمبلی کے4اور پنجاب اسمبلی کے 10اراکین ہیں، انہیں پی ٹی آئی کے ممبران سے پہلی دوسری اور تیسری ترجیح مل جائے تو مسلم لیگ (ق) کا ایک سینیٹرآسانی سے منتخب ہو سکتا ہے۔