بہاولنگر(این این آئی ) سیاست میں سینیٹ الیکشن اہم موڑ اختیار کرچکے ہیں 11 مارچ 2021ء میں 65 فیصد سینیٹرز کا تعلق اپوزیشن جماعتوں سے ہے جو اپنی آئینی مدت پوری کرنے جارہے ہیں الیکشن میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان مسلم لیگ ن
کا ہوگا جس کے 17 سینیٹرز اپنی آئینی مدت پوری کرکے ریٹائرڈ ہونگے پی پی پی سینیٹ الیکشن سے قبل استعفوں کی مخالفت کررہی ہے جبکہ جے یو آئی استعفوں پر اصرار کرنے میں لگی ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پی ڈی ایم کی قیادت سینیٹ سے قبل استعفے دیتی ہے تو سپیکر کے پاس آئینی اختیار ہے کہ وہ استعفے منظور نہ کرے اب دیکھنا یہ ہے کہ پی ڈی ایم کی قیادت سینیٹ الیکشن سے پہلے استعفے دیتی ہے یا نہیں دوسری طرف حکومت نے فروری میں سینیٹ الیکشن کروانے پر غور شروع کردیا ہے ان حالات میں پی ڈی ایم قیادت کیلئے مشکلات بڑھ جائینگی پی ڈی ایم میں شامل بعض جماعتوں کے ارکان اسمبلی قیادت کو بھی اپنے استعفے دینے سے اجتناب کررہی ہے 11 مارچ کو ریٹائرڈ ہونیوالے سینیٹرز میں پی پی پی 8‘ پی ٹی آئی 7‘ متحدہ کے 4‘ آزاد ارکان 4‘ جے یو آئی ف کے 2‘ این پی پی 2‘ جے آئی‘ این پی‘ بی این پی کے ایک ایک‘ بی اے پی کے 3‘ ن لیگ کے 17 سینیٹرز شامل ہیں۔