اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

دوست ہو تو ایسا چین سعودی عرب کی جانب سے دیا گیا قرض واپس کرنے کیلئے ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالر فوری دینے پر رضامند

datetime 14  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)چین پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے دیا گیا قرض واپس کرنے کیلئے ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالر فوری طور پر دینے پر رضامند ہو گیا،یہ دوسری مرتبہ ہے کہ چین پاکستان کی مدد کے لیے سامنے آیا ہے، اس معاشی سال کے پہلے سہ ماہی میں بھی پاکستان

نے چین کی مدد سے سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر کا قرض واپس کیا تھا،اس طرح پاکستان سعودی عرب سے لیے گئے 3 ارب ڈالر قرض میں سے دو ارب ڈالر تین فیصد سود کے ساتھ واپس کر دے گا۔ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کل  منگل تک سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر کی رقم ادا کر دے گی ، باقی رہ جانے والے ایک ارب ڈالر بھی پاکستان آئندہ ماہ ادا کر دے گا۔وزارت خزانہ کے حکام سے اس حوالے سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ یہ دو ممالک کے درمیان خفیہ معاملہ ہے۔اس پیشرفت سے جڑے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ رقم جمع کرنا آئی ایم ایف پروگرام کا حصہ ہے اور قرض دینے والی اتھارٹی نے زبانی اور تحریری گارنٹی لی تھی کہ پیکیج کے دورانیے کے دوران بھی اس معاہدے کو ختم کیا جا سکتا ہے۔پاکستان کے لیے آئی ایم ایف مشن چیف ارنسٹو ریمیریز رگو مالی ادائیگیوں کے معاہدے کے وقت توثیق کے لیے چین بھی گئے تھے۔خیال رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں 15 دسمبر 2018 کو تین سالہ مدت کے لیے رقم ڈالی گئی تھی اور پاکستان یہ رقم متعلقہ شیڈول سے پہلے واپس کر رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…