اسلام آباد (این این آئی)مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے کرنا کا مقصد مودی کے بیانیے کو پھیلانا ہے، حکومت کو کچھ نہیں ہوگا ۔ اپنے بیان میں بابر اعوان نے کہاکہ اپوزیشن کا جلسوں کو نہ روکنا کورونا کے پھیلائو کو تقویت دینا ہے،
اپوزیشن کے جلسوں سے حکومت کو کچھ نہیں ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کے استعفوں سے تحریک انصاف کے دو تہائی اکثریت مل جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ آئین کے مطابق اگر استعفیٰ ہوگا تو قانون کے مطابق اس جگہ الیکشن کروا دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کے سندھ سے استعفیٰ دینے سے تحریک انصاف سندھ میں بھی زیادہ مضبوط ہوگی۔ بابر اعوان نے کہاکہ اپوزیشن کی مایوسی عوام کے سامنے نظر اچکی ہے، پی ڈی ایم پہلے استعفیٰ لینا آئے تھے اب استعفیٰ دینے ارہے ہیں۔ بابر اعوان نے کہاکہ استعفیٰ فرمائش یا پسند ناپسند کی بنیاد پر نہیں دیا جاسکتا، آئین میں لکھا ہے کہ 5 سال پورا کرنا ائینی تقاضا ہے۔ مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہاکہ باری باری والا سلسلہ ختم ہوگیا جس کے باعث اپوزیشن پریشان ہے۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کے احتجاج کا مقصد برزایل، امریکہ جیسی ہیلتھ ایمرجنسی صورتحال پیدا کرنا ہے۔بابر اعوان نے کہاکہ مریم نواز کا میرے شیرو والا نعرہ اب غلط بن چکا ہے، مریم نواز کو اب اپنے بھائیو، ابو، کزن، واپس آو کا نعرہ لگانا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ اپنے بچے باہر چھپاے ہوئے ہیں لوگوں کی جانوں سے کھیلا جارہا ہے۔