جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

خلائی مخلوق سے رابطہ ہے، ٹرمپ راز فاش کرنے والے تھے انہیں کس نے روکا؟ اسرائیلی سائنسدان کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 10  دسمبر‬‮  2020 |

واشنگٹن(این این آئی)اسرائیلی وزرات دفاع کی اسپیس سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے سابق سربراہ ڈاکٹر حائم اشاد نے خلائی مخلوق کی موجودگی کا دعوی کیا ہے اورکہاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کو خلائی مخلوق کی موجودگی سے آگاہ کرنے والے تھے لیکن انہیں ایسا کرنے سے روک دیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں حائم اشاد نے دعوی کیا کہ اسرائیل اور امریکا کئی سال سے کہکشانی فیڈریشن سے تعلق رکھنے والی خلائی مخلوق سے رابطے میں ہیں، خلائی مخلوق کے ساتھ تعاون میں مریخ پر خفیہ اڈہ بنانا بھی شامل ہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کو خلائی مخلوق کی موجودگی سے آگاہ کرنے والے تھے لیکن انہیں ایسا کرنے سے روک دیا گیا، ٹرمپ کو ایسا کرنے سے کہکشانی فیڈریشن نے روکا تاکہ دنیا میں ہسٹیریا (ہیجان)نہ پھیلے۔حائم اشاد نے دعوی کیا کہ خلائی مخلوق اب تک انتظار کررہے تھے کہ انسان مزید ارتقائی مراحل طے کرکے ایک ایسے مرحلے تک پہنچ جائے جب وہ خلا اور خلائی جہازوں کو سمجھ سکے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خلائی مخلوقوں نے ان سے کہا کہ ابھی یہ بات عام نہ کریں انسانیت اس کیلئے تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ خلائی مخلوق بھی انسانوں اور کائنات کے رازوں سے پردہ اٹھانے کے لیے اتنی ہی بے قرار ہے جتنا انسان ہیں۔حائم اشاد کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا اور خلائی

مخلوقوں کے درمیان باہمی تعاون کے معاہدے بھی ہوچکے ہیں جن میں مریخ میں زیر زمین بیس کا قیام بھی شامل ہیں جہاں امریکی خلا باز اور خلائی مخلوق کے نمائندے موجود ہیں۔اسرائیلی اسپیس سیکیورٹی کے سابق چیف کے دعوے میں کتنی حقیقت ہے وہ الگ بحث ہے تاہم جون 2018 میں

سائنسدانوں نے مریخ پر زندگی اور ایک اجنبی مخلوق کی موجودگی کا انکشاف کیا تھا۔سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ سرخ سیارے یعنی مریخ پر صرف زندگی کے آثار ہی نہیں ملے بلکہ وہاں ایک عجیب الخلقت مخلوق کی زندگی کے ثبوت بھی پائے گئے ہیں۔اس حوالے سے وائٹ ہائوس اور

اسرائیلی حکام کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے جبکہ پینٹاگون کے ترجمان نے تبصرے سے انکار کردیا ہے۔ادھر امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا تھا کہ اسے اب تک خلائی مخلوق کی موجودگی کے ٹھوس شواہد نہیں ملے ہیں اور وہ اس سلسلے میں اپنی تحقیق کا دائرہ وسیع کرتا جارہا ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…