جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

ایک اور گھریلو ملازمہ پر سرعام سڑک پر تشدد، ویڈیو دیکھ کر آپ بھی کانپ جائیں گے‎‎

datetime 5  دسمبر‬‮  2020 |

لاہور(مانیٹرنگ + این این آئی) ایڈن ویلی کے پریذیڈنٹ اور خواتین کا سرعام گھریلو ملازمہ پر بے رحمانہ تشدد،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو وائرل ہو گئی، رانا منیر احمد کے گھر کی خواتین اور بچے ملازمہ کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے کے ساتھ ساتھ

دھکے بھی دیتے رہے، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے فیصل آباد میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی اوفیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے اورتشدد کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ معصوم بچی پر تشدد کرنے والے ظالموں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ معصوم بچی کو انصاف فراہم کریں گے۔بچی سے ایسا سلوک کسی صورت قابل قبول نہیں۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے-چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے بھی یصل آباد میں 12سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ انچارج فیصل آباد کو ہدایات جاری کر دی ہیں جنہوں نے بچی کو تحویل میں لے لیا ہے۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی مدعیت میں ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔ بیورو کی جانب سے دی گئی درخواست پر مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا۔سارہ احمد نے کہا کہ بچی کا مکمل طبی معائنہ بھی کروایا جائے گا ااو رمعصوم بچی کو ہر ممکن انصاف فراہم کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے بھی فیصل آباد میں گھریلو ملازمہ بچی پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…