جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ایران نے اسلامی ملک پر حملے کی دھمکی دیدی

datetime 2  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی) مڈل ایسٹ آئی (ایم ایم آئی) ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکا کی جانب سے حملے کی صورت میں متحدہ عرب امارات پر حملے کی دھمکی دی ہے۔ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے دھمکی آمیز پیغام خلیجی ریاست کے حکمران

محمد بن زاید النہیان کو براہ راست دیا گیا ہے۔جریدے کے مطابق ایران نے پیغام میں کہا ہے کہ اگر امریکا نے امارات کی سرزمین سے ایران پر حملہ کیا تو جواب میں ایران دبئی پر حملہ کردے گا اور ہم محسن فخری زادہ کا قاتل بھی تصور کریں گے۔ایم ایم آئی نے دعویٰ کیا کہ ایران کا اماراتی ولی عہد سے رابطہ اتوار کو اماراتی وزارت خارجہ کی جانب سے محسن فخری زادہ کے قتل کی مذمت سے چند گھنٹے قبل ہوا۔خیال رہے کہ 27 نومبر کو ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانی سائنسدان محسن فخری زادہ کو تہران میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ایران نے ایٹمی سائنسدان کے قتل کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا تھا اور صحیح وقت پر بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔اس صورتحال کے بعد خلیج میں کشیدگی پائی جاتی ہے اور تیزی سے صورتحال تبدیل ہورہی ہے۔ اسرائیل نے اپنے سفارتخانوں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔اس سے قبل بھی انکشاف ہوا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارتی مدت کے اخری دنوں میں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کیلئے مشیروں سے مشاورت کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…