پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

امریکی صدارتی الیکشن میں شکست کھانے والے ٹرمپ  نے وائٹ ہائوس خالی کرنے کیلئے بڑی شرط عائد کردی

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)صدارتی الیکشن میں شکست ماننے سے انکار کر نے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس چھوڑنے کا عندیہ دیدیا۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ اگر صدارتی امیدوار جو بائیڈن کو باضابطہ طور پر امریکا کا اگلا صدر قراد دے دیا جاتا ہے تو

میں وائٹ ہاؤس چھوڑ دوں گا۔مدت پوری ہونے پر وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے سوال پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ اگر الیکٹورل کالج ووٹوں میں شکست ہوتی ہے تو میں وائٹ ہاؤس چھوڑ دوں گا، آپ کو بھی یہ معلوم ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ جوبائیڈن کو منتخب کرتے ہیں تو وہ غلطی کریں گے۔امریکی صدر ٹرمپ نے یہ اشارہ دیا کہ شاید وہ کبھی بھی شکست تسلیم نہ کریں۔امریکی صدر نے ایک مرتبہ پھر الیکشن میں دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے شکست تسلیم کرنا اتنہائی مشکل ہو گا کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ بہت بڑا فراڈ کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ جوبائیڈن کو اس وقت صدر ٹرمپ پر واضح برتری حاصل ہے۔ اب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق الیکٹورل کالج میں جو بائیڈن کے 306 ووٹوں کے مقابلے میں ٹرمپ کو صرف 232 ووٹ حاصل ہوئے ۔ تمام الیکٹرز اپنی اپنی ریاستوں میں 14 دسمبر کو جمع ہو کر صدر اور نائب صدر کا انتخاب کریں گے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…